Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Kolkata: West Bengal Chief Minister Mamata Banerjee gestures as she speaks on her mobile during a sit-in over the CBI's attempt to question the Kolkata Police commissioner in connection with chit fund scams, in Kolkata, Monday, Feb. 04, 2019. (PTI Photo/Swapan Mahapatra) (Story no DEL13)(PTI2_4_2019_000038B)

مرکز سے آر پار کے موڈ میں ممتا

 

 

 

 

 

 

 

دستور کی حفاظت کےلئےممتا کا ستیہ گرہ جاری،سی بی آئی سپریم کورٹ کی پناہ میں، سماعت کل

کلکتہ (یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیرا علیٰ ممتا بنرجی جو سی بی آئی کے ذریعہ کلکتہ پولس کمشنر کو گرفتار کیے جانے کے خلاف کل رات 9بجے سے دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں نے آج کہا ہے کہ ملک کے دستور کے تحفظ تک یہ ستیہ گرہ جاری رہے گا۔
دھرنے کے مقام سے محض چند سو میٹر کے فاصلہ پر واقع نیتاجی انڈرو اسٹڈیم میں منعقد کسان سبھا سے فیس بک لائیو کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی اور بی جے پی ملک کے تمام آئینی اداروں کو تباہ کرکے ہی دم لے گی۔
ان کے ذہن و دماغ اقتدار کا نشہ چھاگیاہے انہوں نے کہا کہ میں آج آپ تما کسانوں بھائیوں سے ملاقات کرنے والی تھی مگر ملک میں ایمرجنسی جیسی صورت حال پیدا ہونے کی وجہ سے میں انڈور اسٹڈیم نہیں آسکی ہوں۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں سیاسی دشمنی نبھائی جارہی ہیں، یہاں تک کہ سیول سروس افسران بھی محفوظ نہیں ہیں اور یہ سب ملک میں گزشتہ پانچ سالوں سے جاری ہے۔
دوسری جانب سی بی آئی نے سپریم کورٹ میں عرضی دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ کلکتہ پولس کمشنرراجیو کمار کو شاردا چٹ فنڈ گھوٹالے میں تعاون کرنے کی ہدایت دی جائے۔
سی بی آئی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کو متعدد مرتبہ سی بی آئی نے سمن جاری کیا تھا مگر وہ سی بی آئی کے سامنے پیش نہیں ہوئے اور نہ ہی تعاون کیا ہے۔
سالسٹرجنرل تشامہتا سی بی آئی کی طرف سے عدالت میں پیش ہوتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم حراست میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کلکتہ پولس کے افسران بھی سیاسی لیڈروں کے ساتھ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں یہ عجیب و غریب صورت حال ہے۔
سی بی آئی نے اپنی عرضی میں کہا ہے کہ کلکتہ پولس نے سی بی آئی کے جوائنٹ ڈائریکٹر کے گھر کا محاصرہ کرلیا ہے۔اس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔چیف جسٹس گگوئی نے کہا کہ اگر جانچ سے متعلق ایک بھی دستاویز یا پھر ثبوت کو تلف کرنے کی کوشش ثابت ہوگئی تو عدالت سخت کارروائی کرے گی۔
وہیں وزارت داخلہ کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے بنگال کے موجودہ حالات پر بات چیت کی ہے۔گورنر نے وزارت داخلہ کو بتایا کہ چیف سیکریٹری اور ڈائریکٹر جنرل آف پولس کو ہدایت دی گئی ہے کہ موجودہ صورت حال کو بہتر کرنے کیلئے فوری کارروائی کریں۔