ایپوہ۔ (یو این آئی ) ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے 28 ویں سلطان ازلان شاہ کپ کے فائنل میں جگہ پکی کر لی ہے اور فارورڈز مندیپ سنگھ نے بھروسہ ظاہر کیا ہے کہ ٹیم فائنل میں مضبوط جنوبی کوریا کے خلاف جیتنے کے لئے تیار ہے ۔پانچ بار کی چمپئن ہندستان نے اس ٹورنامنٹ میں آخری بار خطاب نو سال پہلے 2010 میں جیتا تھا۔ راؤنڈ رابن لیگ کے اس ٹورنامنٹ میں ابھی ایک ایک میچ باقی ہے لیکن ہندستان اور کوریا خطابی مقابلے میں جگہ پکی کر چکے ہیں۔ ہندستان چار میچوں میں تین جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ 10 پوائنٹس لے کر سب سے اوپر ہے جبکہ کوریا بھی چار میچوں میں تین جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ 10 پوائنٹس لے کر دوسرے نمبر پر ہے ۔
میزبان ملائیشیا کے 6 پوائنٹس ہیں اور اگر وہ آخری میچ جیت بھی گئے تب بھی فائنل میں نہیں پہنچ سکتا ہے ۔ہندستانی ٹیم جمعہ کو آخری پول مقابلے میں دنیا کی 21 ویں نمبر کی ٹیم پولینڈ سے کھیلے گي جس کے لئے ٹیم نے جمعرات کو کافی مشق بھی کی۔ ٹورنامنٹ میں زبردست فارم میں کھیل رہے 24 سال کے فارورڈ مندیپ نے امید ظاہر کی کہ ہندستان اپنے باقی دونوں میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ ہندستان کی نگاہیں 2010 کے بعد پہلی بار سلطان ازلان خطاب جیتنے پر لگی ہیں۔مندیپ نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ فائنل کے لیے ہم نے کوالیفائی کر لیا ہے لیکن ہم آخری پول میچ میں بھی پورے جوش کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔ ہماری کوشش اپنے آخری دونوں میچوں کو جیتنے کی ہے ۔فائنل میں کوریا سے میچ کو لے کر نوجوان فارورڈ نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ کوریا مضبوط ٹیم ہے لیکن ہم بھی اپنی غلطیوں کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سال 2019 میں یہ ہمارا پہلا فائنل ہے ۔ دونوں ٹیموں نے پول میچ میں 1-1 سے ڈرا کھیلا تھا۔انہوں نے پولینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی کا بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا اب تک ٹورنامنٹ اچھا رہا ہے اور چار میچوں میں ہمارے 10 پوائنٹس ہیں۔ ہم بورڈ پر 13 پوائنٹس کے لئے بھی پوری کوشش کریں گے اور بطور فارورڈ ہم حریف ٹیم کے دفاع میں چپکے اور گیند کو دیر تک اپنے قبضے میں رکھنے کی کوشش کریں گے ۔مندیپ نے چار میچوں میں اب تک پانچ گول کئے ہیں جس میں کینیڈا کے خلاف ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے ۔ نوجوان کھلاڑی نے نجی کارکردگی کو لے کر کہاکہ جب آپ اچھی فارم میں ہوں تو اسٹرائیکر کا کام آسان ہو جاتا ہے ۔ میرے گول کا کریڈٹ ٹیم کے ساتھیوں کو جاتا ہے جنہوں نے میرے لئے موقع بنائے ۔ ہم پوزیشننگ پر بھی توجہ دے رہے ہیں۔ ہمارے پاس جب بھی موقع آئے ہم اس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ہندستانی مرد ہاکی ٹیم کے موجودہ ٹورنامنٹ میں آٹھ مختلف گول اسکورر رہے ہیں۔ ٹیم آخری پول میچ جمعہ کو پولینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ ہندستان اور کوریا کے درمیان فائنل میچ ہفتہ کو ہوگا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی