یہ آئی پی ایل ہے ، کلب کرکٹ نہیں جہاں امپائر غلطیاں کریں: وراٹ
بنگلور۔ (یو این آئی) کپتان وراٹ کوہلی نے رائل چیلنجرز بنگلور کو ممبئی انڈینس کے خلاف ملی شکست کے بعد میدانی امپائر پر برستے ہوئے کہا کہ وہ آئی پی ایل جیسے بڑے ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں جہاں امپائروں کی غلطیوں کی گنجائش نہیں ہے ۔دراصل بنگلور کی ٹیم کو ممبئی کے خلاف 187 رنز کا ہدف ملا تھا جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے پانچ وکٹ پر 181 رن بنائے اور اس کے قریب سے صرف چھ رن سے شکست کھانی پڑی جس میں میدانی امپائر روی کے سبب وراٹ کی ٹیم کو خمیازہ بھگتنا پڑا جب ان سے ایک نو بال کا فیصلہ چھوٹ گیا۔
میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بنگلور کے کپتان نے امپائر پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ ہم آئی پی ایل جیسے بڑے سطح کے ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں نہ کہ یہ کوئی کلب کرکٹ ہے ۔ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ آخری گیند پر انہوں نے فیصلہ غلط لیا۔ امپائروں کو اپنی آنکھیں کھول کر رہنا چاہیے ۔ وراٹ کی ٹیم کو اس غلطی کا خمیازہ قریبی 6 رنز کی شکست سے بھگتنا پڑا اور مسلسل دوسرا میچ ٹیم گنوا بیٹھی۔31 سالہ کپتان نے کہاکہ جب میچ اتنا قریب ہو تو کچھ بھی ہو سکتا ہے ۔ امپائروں کو ایسے میں زیادہ احتیاط برتنی چاہیے ۔ آرسی بی کو آخری گیند پر سات رن چاہیے تھے اور سپر اوور میں جانے کے لیے چھ رن چاہیے تھے ۔ ممبئی کے لست ملنگا کی شوم دوبے کو پھینکی گئی آخری گیند نو بال تھی لیکن میدانی امپائر سے یہ چھوٹ گئی۔نہ صرف وراٹ بلکہ ممبئی کے کپتان روہت شرما نے بھی میدانی امپائر پرتنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بھی پتہ چلا تھا کہ یہ نو بال تھی۔ اس طرح کی غلطیاں میچوں میں نہیں ہونا چاہیے ۔ اس سے گزشتہ اوور میں بمراہ کی ایک گیند وائڈ نہیں تھی اسے بھی وائڈ قرار دے دیا گیا تھا۔ امپائروں دیکھنا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے ۔ کھلاڑی اس میں زیادہ کچھ نہیں کر سکتے ۔ ہمیں صرف ہاتھ ملا نا ہوتا ہے ۔ اس طرح کی امپائرنگ غلطیاں مایوس کن ہیں ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی