Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ممتابنرجی کی یقین دہانی کے بعد اسکول سروس کمیشن کے امیدواروں نے بھوک ہڑتال ختم کیا
کلکتہ۔(یو این آئی)وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی درخواست کے بعداسکول سروس کمیشن کے امیدواروں نے گزشتہ 29دنوں سے جاری بھوک ہڑتال کو آج ختم کردیا ہے۔کل دوپہر وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی بھوک ہڑتال پر بیٹھے لوگوں سے ملاقات کرکے یقین دہانی کرائی کہ انتخابات کے بعد حکومت ان کے معاملات پر غور کرے گی۔28فروری کو اسکولوں میں اساتذہ کی خالی سیٹوں کو فوری بھرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کلکتہ پرس کلب کے باہر میور وڈ پر بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے تھے۔ان کا مطالبہ تھا کہ حکومت اسکول سروس کمیشن کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کرے۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے امیدواروں سے ملاقات کرکے یقین دہانی کرائی کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ چوں کہ اس وقت انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اس لیے اس وقت کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا ہے تاہم حکومت ان کے معاملات کو حل کرنے کا وعدہ کرتی ہے۔وزیرا علیٰ کی یقین دہانی کے بعد ان لوگوں نے آج شام بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل بایاں محاذ کے چیر مین بمان بوس نے اسکو ل سروس کمیشن کے کامیاب امیدواروں سے ممتا بنرجی کی ملاقات اور یقین دہانی کو ”سیاسی قدم“ بتاتے ہوئے کہا کہ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے انتخابات سے عین قبل اسکول سروس کمیشن کے امیدواروں کو یقین دہانی کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کی ہے۔