Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

during the second One Day International Final series match between Australia and Sri Lanka at Adelaide Oval on March 6, 2012 in Adelaide, Australia.

2020 میں ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ لیں گے ملنگا

ممبئی انڈینس کے پہلے چھ میچوں سے ہٹے ملنگا
سینچورین۔ (یو این آئی ) سری لنکا کے تیز گیند باز لست ملنگا 2020 میں ہونے والے ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کو مکمل طور الوداع کہہ دیں گے ۔ملنگا نے یہاں یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ کے بعد ان کا کرکٹ کیریئر ختم ہو جائے گا۔ ملنگا نے ساتھ ہی کہا کہ وہ 30 مئی سے انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیں گے ۔

ٹوئنٹی -20 ورلڈ کپ اگلے سال اکتوبر نومبر میں آسٹریلیا میں ہونا ہے جس کے بعد وہ سب سے چھوٹے فارمیٹ سے بھی ریٹائرمنٹ لے لیں گے ۔ ملنگا کے ٹوئنٹی -20 انٹرنیشنل کرکٹ میں 97 ویں وکٹ ہیں اور وہ پاکستان کے شاہد آفریدی کی 98 وکٹ کے عالمی ریکارڈ کو توڑنے کی دہلیز پر ہیں۔اس 35 سال کے کھلاڑی نے دوسرے ٹی -20 بین الاقوامی میچ میں اپنی ٹیم کو جنوبی افریقہ سے ملی 16 رنز سے شکست کے بعد کہاکہ ورلڈ کپ کے بعد میرا کرکٹ کیریئر ختم ہو جائے گا۔ میں ٹی -20 ورلڈ کپ میں کھیلا چاہتا ہوں اور اس کے بعد اپنے کیریئر کا اختتام کر دوں گا ۔ادھر، لست ملنگا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 12 ویں ایڈیشن کے ابتدائی چھ میچوں میں نہیں کھیل پائیں گے ۔ ملنگا نے ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کے ہدف سے خود یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ملنگا آئی پی ایل کے سب سے زیادہ کامیاب بولر ہیں۔ انہوں نے 2009-2017 کے دوران 110 میچوں میں سب سے زیادہ 154 وکٹ نکالے ہیں۔ملنگا نے کرک انفو سے کہاکہ میں نے بورڈ سے انڈین ٹی -20 لیگ کھیلنے کے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) مانگا تھا اور انہوں نے کہا تھا کہ یہ ٹھیک ہے ، لیکن تمام کھلاڑی جو ورلڈ کپ میں کھیلنا چاہتے ہیں، انہیں صوبائی ٹورنامنٹوں کے لئے واپس آنا ہوگا۔ملنگا نے ساتھ ہی کہاکہ اس لئے میں نے ان سے کہہ دیا کہ میں صوبائی ٹورنامنٹ میں کھیلوں گا۔ میں نے بورڈ سے کہا کہ وہ ممبئی ٹیم کو اس بارے میں مطلع کر دیں کیونکہ یہ ان کا فیصلہ ہے ۔ میں ٹی -20 لیگ کی کمائی کھونے کے لئے تیار ہوں، میں یہ اپنے ملک کے لئے کر رہا ہوں۔ عالمی کپ ٹیم میں جگہ بنانے کی کوششوں کے سبب سری لنکا کے تیز گیند باز لست ملنگا آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کے پہلے چھ میچوں سے ہٹ گئے ہیں۔سری لنکا سلیکٹرز نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم میں غور کئے جانے کے لئے ان کے آنے والے سپر پروونشیل ون ڈے گھریلو ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہوگا۔ ملنگا نے ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کے لئے اس شرط کو ترجیح دی ہے ۔ملنگا سیزن کے تقریبا ایک تہائی حصے سے باہر رہیں گے اور اس کے پیش نظر انہوں نے ممبئی انڈینز کو تجویز دی ہے کہ بہتر ہو گا کہ پورے ٹورنامنٹ کے لئے ان کی جگہ کوئی دوسرا کھلاڑی رکھ لیا جائے ۔ ممبئی نے ملنگا کو نیلامی میں دو کروڑ روپے میں خریدا تھا۔تیز گیند باز نے حال ہی میں سری لنکا کے ورلڈ کپ مہم کے تئیں اپنی وابستگی دہرائی تھی۔ وہ نہ صرف سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں بلکہ 4-11 اپریل تک ہونے والے سپر پروونشیل ون ڈے گھریلو ٹورنامنٹ میں گالے ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔ ملنگا آئی پی ایل کے 2018 ورژن میں نہیں کھیلے تھے لیکن وہ 154 شکار کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر ہیں۔