دیوبند۔سہارنپور لوک سبھا سے گٹھ بندھن کے امیدوار حاجی فضل الرحمن نے آج انتخابات کے بعد دیوبند پہنچ کر یہاں کے لوگوں و ایس پی ،بی ایس پی اور آر ایل ڈی کے کارکنان سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حاجی فضل الرحمن نے کہاکہ مجھے تمام طبقات کو ووٹ ملا ہے، انہوں نے کہاکہ ضلع سہارنپور کے عوام نے جس طرح متحد ہوکر ووٹ دیا ہے وہ ایک مثالی کارنامہ ہے، جس کے لئے میں ہمیشہ یہاں کے عوام کا شکرگزار رہونگا۔
آج جی می روڈ پرواقع سماجوادی پارٹی کے سابق شہر صدر قاری راؤ ساجدکے دفتر پر کارکنان سے ملاقات کے دوران حاجی فضل الرحمن نے کہاکہ یہ الیکشن تبدیلی کا الیکشن ہے، جس کے بعد نئی سرکار اور نئے وزیر اعظم کاا نتخاب ہوگا، انہوں نے کہاکہ اترپردیش میں بی جے پی کا صفایا یقینی ہے اور اتحاد کے امیدواروں کو یکطرفہ جیت حاصل ہورہی ہے،جس کے بعد مرکز میں نئی حکومت قائم ہوگی کیونکہ مرکزی حکومت کا راستہ اترپردیش سے ہوکر جاتاہے ۔
اترپردیش نے اس مرتبہ بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیاہے ۔ حاجی فضل الرحمن اپنی جیت کے تئیں کافی مطمئن نظر آئے اور انہوں نے کہاکہ جیت کے بعد انشاء اللہ ضلع میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی طورپر انجام دیا جائیگا اور بلا تفریق ترقیاتی کام کئے جائینگے۔ اس دوران حاجی فضل الرحمن کو کارکنان مٹھائی کھلاکر خوشی کااظہار کیا۔ اس موقع پر قاری راؤ ساجد،سلیم قریشی،جنیشور پرساد، چودھری پردیپ،ٹھاکر اومپال، روہت شرما،جاوید خان،بنٹی پردھان، راؤ بابر،ممتاز ملک،محبوب عالم،احتشام صدیقی،کلو ٹھیکیدار وغیرہ موجودرہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی