وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیش کیا رپورٹ کارڈ، کسانوں کا قرض معاف کردور کی پریشانی
وزیر اعلی یوگی نےاس دوران کانگریس، سماجوادی پارٹی اور بہوجن سماج پارٹی پر جم کر نشانہ لگایا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ کانگریس نے آزادی کے بعد ریاست میں سب سے زیادہ حکمرانی کی۔ کانگریس راج میں یو پی بیمارو ریاست بنا تھا۔ 1990 کے بعد سے ایس پی- بی ایس پی حکمرانی رہی، اس دوران ریاست کے اندر قتل، لوٹ اور فساد ہو رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہماری حکومت بنی، تب کسان قرض میں دبا تھا۔ لیکن ہماری حکومت نے کسانوں کی قرض معافی کی۔
وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ ریاست کے گنا کسانوں کے حالات بدحال ہو گئے تھے، ان کی بقایا رقم کی ادائیکی نہیں ہوئی تھی۔ ریاست کے اندر پوری طرح سے افراتفری کی صورت حال ہو گئی تھی۔ ایسے حالات میں ہم پر ریاست کی ذمہ داری آئی تھی۔ ہم نے 24 مہینہ میں ریاست کی ان تصاویر کو بدلنے کی کوشش کی، جس کے اوپر کئی بدنما داغ لگے تھے۔وزیر اعلی یوگی نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں ایک بھی فساد نہیں ہوا۔ آج ہمیں خوشی ہو رہی ہے کہ یہ وہی ریاست ہے، جس کی پہچان فسادات سے ہوتی تھی، لیکن 24 ماہ کی مدت کار کو پورا کرنے کے بعد ہم نے اس کی پہچان بدلنے کا کام کیا۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی