Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

یو پی بورڈ کے نتائج کا اعلان، طالبات نے پھر ماری بازی

ہائی اسکول میں گوتم اور انٹر میڈیٹ میں تنو کو ملا اول مقام

پریاگ راج(یواین آئی) اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل(یو پی بورڈ) کی جانب سے سنیچر کو اعلان کردہ رزلٹ میں ہائی اسکول میں کانپور کے گوتم رگھونشی اور انٹرمیڈیٹ میں باغپت کے تنو تومر نے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کر کے ریاست میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
کانپور کے اونکاریشور ایس بی این انٹر کالج کے گوتم رکھونشی نے ہائی میں 97.17 فیصد نمبرات حاصل کئے ہیں جبکہ باغپت کے بڑوت کی شری رام ایس ایم انٹر کالج تنو تومر نے انٹرمیڈیٹ میں 97.80 فیصد نمبرات حاصل کر کے پوری ریاست میں اول مقام حاصل کیا۔
اترپردیش سیکنڈری ایجوکیشن کونسل کی جانب سے سنیچر کو اعلان کردہ نتائج میں ایک بار پھرطلبا کے مقابلے میں طالبات اول رہیں۔ تنو تومر باغپت میں شری رام شکشا مندر انٹر کالج کی طالبہ ہیں۔ تنو کو 97.80 فیصد نمبر ملے ہیں۔ والد ہریندر ایک کسان ہیں۔ گاؤں پٹی میں گنے کی کھیتی کرتے ہیں۔ تنو کے ٹاپ کرنے کی خبر ملتے ہی ان کے گھر اور اسکول میں خوشی کا ماحول بن گیا ہے۔ٹاپ کرنے والوں میں تنو واحد لڑکی ہیں۔ باقی دو لڑکے ہیں۔ اس بارے میں تنو کے پرنسپل راجیش تومر نے بتایا کہ ہمیں تو امید ہی نہیں تھی کہ یہ لڑکی یوپی میں ٹاپ کر جائے گی۔ تنو نے 10 ویں کے امتحان میں بھی اچھا مظاہرہ کیا تھا۔ تنو کو 10 سی جی پی اے ملے تھے۔ تنو کے دوسرے بھائی۔ بہن بھی اسی کالج سے پڑھے ہیں۔سب سے بڑی تنو ہے۔ تنو سے چھوٹی بہن اس سال 12 ویں کا امتحان دے گی۔ وہیں، چھوٹا بھائی 10 ویں کا امتحان دے گا۔ تنو دوسرے بچوںکو ٹیوشن بھی پڑھاتی ہے۔ تنو بڑے ہو کر ڈاکٹر بننا چاہتی ہے۔ تنو کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹر بن کر کسی کو بھی چاہے وہ غریب ہو یا امیر، بغیر علاج کے مرنے نہیں دے گی۔
دھیرج رگھونشی کے بیٹے گوتم رگھونشی کانپورکے اونکاریشورایس وی این آئی سی جواہرنگرکالج کے طالب علم ہیں۔ گوتم کا کہنا ہےکہ وہ آئی آئی ٹی ممبئی سےانجینئرنگ کرنا چاہتے ہیں۔ اس کےبعد فوج میں بطورانجینئرداخل ہوکرملک کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ گوتم کے والد دھیرج رگھونشی نے بتایا کہ 10 ویں بورڈ امتحانات کی تیاری کرنے کے لئے گوتم روزانہ آٹھ سے 10 گھنٹے پڑھائی کرتے تھے۔ یہاں تک کہ انہوں نے ایک سال سے ٹی وی نہیں دیکھا اورسوشل میڈیا پربھی سرگرم نہیں ہیں۔ اس لئے گھرمیں باقی لوگ بھی ٹی وی کم ہی دیکھتے تھے۔ گوتم تین بھائی بہنوں میں سب سے چھوٹے اوراکیلے بیٹے ہیں۔ ان سے بڑی ان کی ایک بہن نے بی ایڈ کی ہے جبکہ چھوٹی بہن نیٹ امتحان کی تیاری کررہی ہے۔ گھرمیں شروع سے ہی پڑھنے کا ماحول رہا ہے۔د پر پڑھائی کی۔ انہوں نے کوئی ٹیوشن نہیں لیا۔ گوتم ہمیشہ ہی اسکول سے پڑھ کرنکلے آئی اے ایس اور آئی آئی ٹی تک پہنچنے والےطلبا کو دیکھ کر ترغیب لیتے رہے ہیں۔ ان کا بھی ہدف ہے کہ یہ آئی آئی ٹی سے پڑھائی کریں۔گوتم کے ساتھ ہی شیوم نے 97 فیصد نمبرات کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
اترپردیش میں سال 2019 کے ہائی اسکول امتحان میں کل 3192587 طلبا نے فارم بھرے تھے۔ جس میں سے 2839284 طلبا نے امتحان میں شرکت کی اور کل 2273304 طلبا و طالبات کامیاب رہے۔اس امتحان میں ریاست بھر سے شامل ہونےوالے 2839284 طلبا و طالبات میں سے 1517984 طلبا ہیں اور 1321300 طالبات ہیں جن میں سے 1163735 لڑکے اور 1109569 لڑکیوں نے امتحان میں کامیابی درج کی ہے۔ طلبہ کے پاس ہونے کا فیصد ہے 76.66 فیصد ہے جبکہ طالبا ت کے پاس ہونے کا فیصد 83.97 فیصد ہے۔مجموعی طور پر طلبہ کے مقابلے میں طالبات کے پاس ہونے کا فیصد 07.32 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح سے انٹر میڈیٹ میں کل 2603169 طلباوطالبات نے فارم بھرے تھے جن میں سے 2352049 نے امتحان میں شرکت کی اور 1647919 طلباوطالبات نے کامیابی درج کی۔ انٹرمیڈیٹ میں ریاست بھر میں شرکت کرنے والے 2352049 امیدواروں میں سے1247375 لڑکے اور 1104674 لڑکیاں ہیں۔ جن میں سے 703330 لڑکے اور 844589 لڑکیوں نے کامیابی درج کی ہے۔ انٹرمیڈیٹ میں طلبا کے کامیابی کا فیصد 64.40 ہے جبکہ طالبات کے کامیابی کا فیصد 76.46 ہے۔
پریاگ راج صدر دفتر پر بورڈ کے انچارج ڈائرکٹر ونے کمار پانڈے اور اترپردیش بورڈ کی سکریٹری نینا شریواستو نے ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ امتحانات۔2019 کے نتائج سنیچر دوپہر 12:30 بجے اعلان کیا۔ہائی اسکول میں کل 80.07 فیصد جبکہ انٹرمیڈیٹ میں 70.06 فیصد طلبا نے کامیابی درج کی۔

۔