Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

یوراج اور شین بانڈ نے کی راسخ سلام کی تعریف

بنگلور۔ (یو این آئی ) شاندار بلے باز یوراج سنگھ نے جموں و کشمیر کے نوجوان تیز گیند باز راسخ سلام کے سوئنگ پر کنٹرول سے متاثر ہیں۔ راسخ سلام آئی پی ایل 2019 میں ممبئی انڈینس کی ٹیم کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے دہلی کیپٹلس کے خلاف گزشتہ میچ میں ممبئی انڈینز کی جانب سے بولنگ کا آغاز کیا تھا۔ راسخ سلام کی تعریف کرتے ہوئے یوراج نے کہا کہ اگلے دو تین سال میں وہ خاص کھلاڑی بن کر نکلیں گے ۔

 

دہلی کیپٹلس کے خلاف ممبئی انڈینس کے لئے نصف سنچری بنانے والے یوراج نے کہاکہ راسخ سلام نے نیٹ پر اچھی سوئنگ بولنگ کی۔ وہ گیند کو بہتر طریقے سے سوئنگ کرا رہا تھا۔ اس کے علاوہ اس کی بولنگ اچھی تھي ۔ انھوں نے ایک انٹرویو میں کہاکہ یہ اس کا پہلا میچ تھا اور اس لحاظ سے اس نے بہت اچھا کھیلا۔ وہ اگلے دو تین سال میں خاص کھلاڑی بنے گا ۔ ممبئی انڈینس کے کوچ شین بانڈ نے بھی راسخ سلام کی تعریف کی ہے ۔ شین بانڈ نے کہاکہ یہ مشکل آغاز تھا لیکن کئی بار ہمیں ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ راسخ سلام نے اچھی کارکردگی کی اور ہمارے بہتر گیند بازوں میں رہا۔ اس کے اندر سیکھنے کی کسک ہے ۔دائیں ہاتھ کے نوجوان تیز گیند باز راسخ سلام آئی پی ایل کھیلنے والے جموں و کشمیر کے دوسرے کرکٹر بنے ۔ 17 سال کے راسخ سلام نے اتوار کو دہلی کیپٹلس کے خلاف وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس کی جانب سے ڈیبو کیا ۔ راسخ سلام نے میزبان ٹیم کے لئے بولنگ کا آغاز بھی کیا۔ راسخ سلام کو ہندستان کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان نے کیپ سونپی۔ وہ ممبئی انڈینس کے لئے ڈیبو کرنے والے سب سے نوجوان کھلاڑی ہیں۔ کلگام ضلع کے رہنے والے راسخ سلام کو ممبئی انڈینز نے 20 لاکھ روپے کے ان کی بنیادی قیمت پر خریدا تھا۔آف اسپن آل راؤنڈر پرویز رسول اس ٹورنامنٹ میں کھیلنے والے جموں و کشمیر کے پہلے کرکٹر ہیں۔ وہ پنے واریرس اور سنرائزرس حیدرآباد کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ گزشتہ سال کنگز الیون پنجاب نے جموں و کشمیر کے منظور ڈار کو منتخب کیا تھا، لیکن انہیں کوئی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔ اگرچہ اپنے پہلے میچ میں راسخ سلام اپنا اثر چھوڑنے میں زیادہ کامیاب نہیں ہو پائے ۔ انہوں نے اپنے کوٹے کے 4 اوورز میں 42 رنز خرچ کر ڈالے ، لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔راسخ سلام نے اسی سال جنوری میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبو کیا تھا۔ جموں و کشمیر کی ٹیم کے لئے راسخ سلام نے اب تک دو رنجی مقابلے کھیلے ہیں اور 7 وکٹ نکالے ۔