Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

ہندوستان اور ویتنام دفاعی صنعت اور میری ٹائم سیکورٹی میں تعاون بڑھائیں گے

وزیر دفاع اور ویتنام کے قومی دفاعی وزیر کی نئی دہلی میں ملاقات

نئی دہلی۔ (یو این آئی) ہندوستان اور ویتنام نے دفاع سے متعلق صنعتوں اور میری ٹائم سیکورٹی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ہے ۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پیر کو یہاں ویتنام کے وزیر دفاع جنرل فان وان گیانگ کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے شعبے میں مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں اطراف نے اس سمت میں کی جانے والی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے تعاون کے موجودہ شعبوں بالخصوص صنعتی تعاون، میری ٹائم سیکورٹی اور کثیر القومی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کی۔ وزیر دفاع نے ویتنام کو دیسی میزائل کارویٹ آئی این ایس کرپن تحفے میں دینے کا بھی اعلان کیا۔ یہ کارویٹ ویتنام کی بحریہ کی صلاحیت میں اضافے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ویتنام کے وزیر دفاع نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیو لپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور دفاعی تحقیق اور مشترکہ پیداوار میں تعاون کے ذریعے دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل دن میں جنرل فان وان گیانگ نے نیشنل وار میموریل پر پھول چڑھائے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل فان وان گیانگ دو روزہ دورے پر اتوار کو ہندوستان پہنچے ۔ ویتنام ہندوستان کی ‘ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند-بحرالکاہل خطے میں ایک اہم شراکت دار ہے ۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 19 جون 2023 کو نئی دہلی میں ویتنام کے قومی دفاع کے وزیر جنرل فان وان گیانگ کے ساتھ بات چیت کی۔ اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے مختلف اقدامات پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں اطراف نے اس سمت میں جاری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔دونوں وزرا نے تعاون کے موجودہ شعبوں بالخصوص صنعتی تعاون، میری ٹائم سیکورٹی اور کثیر قومی تعاون کو بڑھانے کے ذرائع کی نشان دہی کی۔ وزیر دفاع نے دیسی ساختہ ان سروس میزائل کارویٹ آئی این ایس کرپان کو تحفے میں دینے کا بھی اعلان کیا۔ یہ کرپان ویتنام پیپلز نیوی کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ویتنام کے وزیر دفاع نے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا اور دفاعی تحقیق اور مشترکہ پیداوار میں تعاون کے ذریعے دفاعی صنعتی صلاحیتوں کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔اس سے قبل دن میں جنرل فین وان گیانگ نے قومی جنگی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہید ہونے والے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جنرل فان وان گیانگ 18 جون کو دو روزہ دورے پر ہندوستان پہنچے تھے ۔ ویتنام ہندوستان کی ایکٹ ایسٹ پالیسی اور ہند [؟] بحر الکاہل خطے میں ایک اہم شراکت دار ہے ۔