وزیر اعلیٰ نے اتوار کو گورکھ ناتھ مندر میں جنتا درشن کے دوران لوگوں کے مسائل سننے کے بعد افسران کو دی ہدایت
گورکھپور۔(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو گورکھپور میں افسران کو ہدایت دی ہے کہ جن شہریوں کو اپنی رہائش گاہ نہیں ہے ایسے ہر ضرورت مند کو حکومت کی آواس یوجنا کے دائرے میں لاکر ان کے لئے پکے مکان کا نظم یقینی بنائیں اور ساتھ ہی زمین پر غیر قانونی قبضہ کرنے والوں کو سبق سکھائیں۔
وزیر اعلیٰ نے اتوار کو گورکھ ناتھ مندر میں جنتا درشن کے دوران لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے یہ ہدایت دی۔وزیر اعلیٰ خود مہنت دگ وجے ناتھ اسمرتی بھون کے سامنے منعقد جنتا درشن میں کرسیوں پر بیٹھے 400 لوگوں تک پہنچے۔ سب کے مسائل سننے کے بعد یقین دلایا کہ ہر مسئلہ کو بروقت، شفاف اور تسلی بخش طریقے سے حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افسران عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو ہمیشہ ترجیح دیں اور ہر متاثرین کے مسائل کے فوری ازالے کو یقینی بنائیں۔
جنتا درشن میں وزیر اعلیٰ نے تقریباً 400 لوگوں کے مسائل سنے، جن میں بڑی تعداد خواتین کی تھی۔ اس دوران سرہڑی سے آئی ہوئی ایک خاتون نے رہائش کا مسئلہ بتایا۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے فوری طور پر ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ خاتون کو پردھان منتری آواس یوجنا یا وزیر اعلیٰ آواس یوجنا کے تحت رہائش فراہم کی جائے۔ زمینوں پر قبضے کی شکایات پر انہوں نے کہا کہ ایسے معاملات میں سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ یوگی نے علاج کے لیے مالی مدد کے لیے آنے والے لوگوں کو یقین دلایا کہ پیسے کی کمی کی وجہ سے علاج نہیں روکا جائے گا۔حکومت کی جانب سے علاج میں مکمل مالی مدد فراہم کی جائے گی۔جنتا درشن میں ایک خاتون نے ایک شخص پر الزام لگایا کہ وہ نوئیڈا کے ایک تعلیمی ادارے میں داخلہ(بقیہ صفحہ2پر۔۔۔)
دلانے کے نام پر اسے دھوکہ دے رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یقین دلایا کہ معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی اور جو بھی قصوروار پایا جائے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔جنتا درشن کے لیے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ آئے ہوئے بچوں کی دیکھ بھال کے بعد وزیر اعلیٰ نے انہیں آشیرواد دیا اور انہیں چاکلیٹ دی۔ بچوں سے ان کی پڑھائی کے بارے میں پوچھا اور انہیں خوب پڑھنے کی ترغیب بھی دی۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی