وزیر دفاع تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پونچھ – راجوری پہنچے
جموں۔ (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز کا ہر اہلکار ہمارے لئے انتہائی اہم ہے اور ہمارے کنبے کا ایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے جوان پر کوئی نظر ڈالے ہم اس کو قطعی بر داشت نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا: ‘جس طرح وطن کی حفاظت کرنا ہمارے فوج کی ذمہ داری ہے اسی طرح ملک کے شہریوں کے دل جیتنا بھی ان کی اہم ذمہ داری ہے۔
موصوف زیر دفاع بدھ کے روز تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے پونچھ – راجوری پہنچے جہاں 21 دسمبر کو ملی ٹنٹوں کے گھات لگا کر حملے کے نتیجے میں 4 فوجی جوان جاں بحق جبکہ 2 دیگر زخمی ہوگئے۔اس موقع پر انہوں نے فوجی جوانوں سے اپنے خطاب میں کہا: ‘جو یہاں انتہائی غمناک واقعہ پیش آیا جس میں ہمارے چار جوان شہید ہوئے میں ان کو خراج عقیدت اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہوں اور جو اس واقعے میں زخمی ہوئے ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا: ‘ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے تمام اقدام کئے جا رہے ہیں اس نوعیت کی وارداتوں کو روکنے کے لئے ہماری سیکورٹی اور انٹلی جنس ایجنسیاں بھر پور رول ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا: ‘ہمارا ہر فوجی جوان ہمارے لئے انتہائی اہم ہے اور ہمارے گھر کے ایک فرد کی طرح ہے اور یہ جذبہ ملک کے تام شہریوں میں پایا جاتا ہے۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ہمارے فوجی پر کوئی نظر ڈالے ہم اس کو قطعی برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا: ‘فوج کوحکومت کی طرف سے تمام تر تعاون فراہم رکھا جا رہا ہے اور سرکار کے خزانے آپ کے لئے کھلے ہیں۔ان کا کہنا تھا: ‘اس نوعیت کے واقعات کو ہلکا نہیں لیا جا سکتا ہے ہمیں مزید ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے باوجودیکہ ہماری فوج انتہائی ہوشیار ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ جس بہادری اور لگن سے فوج ملک کی حفاظت کر رہی ہے کام اس پر قوم کو فخر ہے۔
انہوں نے کہا: ‘فوج وطن کے لئے بیش بہا قربانیاں پیش کر رہی ہے وہ مثال ہے اور جو ہمارا جوان شہید ہوتا ہے اس کو معاوضہ دیا جاتا ہے جس سے حق ادا نہیں ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا: ‘سرکار فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور فوج کی بہبودی سرکار کی اہم ترین ترجیح ہے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ بھارتی فوج کوئی عام فوج نہیں ہے۔انہوں نے کہا: ‘یہ بات دنیا میں مانی جاتی ہے کہ بھارتی فوج پہلے سے زیادہ طاقت ور بھی ہے اور پہلے سے زیادہ جدید اسلحہ و سامان سے لیس بھی ہے۔
ان کا فوجی جوانوں سے خطاب میں کہنا تھا: ‘آپ ملک کے محافظ ہیں ملک کی حفاظت کرنا آپ کی ذمہ داری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ملک کے شہریوں کے دل جیتنا بھی آپ کی اہم ذمہ داری ہے جس کو آپ نبھاتے ہیں لیکن اس کو مزید نبھانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا: ‘جنگ جیتنا، دہشت گردی کا صفایا کرنا ہمارا مقصد ہے ملک کے شہریوں کے دل جیتنا بھی بہت بڑی ذمہ داری ہے، آپ لوگوں کی خدمت جاری رکھیں۔راج ناتھ سنگھ نے کہا: ‘جب ہمارا جوان شہید ہوتا ہے تو اس کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جتنی بھیڑ لوگوں کی جمع ہوتی ہے اتنی کسی بڑے سے بڑے لیڈر کے لئے جمع نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا: ‘جب ہمارا کوئی جوان شہید ہوتا ہے تو ہم بھی اس رات نیند نہیں کرتے ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی