عآپ رہنما آتشی نے درج کرایا معاملہ
نئی دہلی۔ گوتم گمبھیر کے خلاف 2 ووٹر آئی ڈی رکھنے کا معاملہ درج کرایا گیا ہے۔ عام آدمی پارٹی نے جمعہ کو دعویٰ کیا کہ ایسٹ دہلی لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی امیدوار گوتم گمبھیر کا نام ووٹرس لسٹ میں دو بار درج ہے۔ عآپ نے گمبھیر کے خلاف تیس ہزاری کورٹ میں شکایت درج کی ہے۔ کورٹ میں معاملے کی شنوائی کی تاریخ 1 مئی ہے۔
ایسٹ دہلی سے عآپ کی امیدوار آتشی نے کہا کہ یہ مجرمانہ معاملہ ہے اور گمبھیر کی امیدواری فوراً رد کی جانی چاہیے ۔انھوں نے کہا،’ہم نے اس معاملے میں گمبھیر کے خلاف تیس ہزاری کورٹ میں شکایت درج کرائی ہے۔’انھوں نے ٹوئٹ کر کہا،’گوتم گمبھیر کو ووٹ دے کر آپ اپنا ووٹ برباد نہ کریں،ان کو جلد ہی 2 ووٹر آئی ڈی کارڈ رکھنے کے لیے نا اہل قرار دے دیا جائے گا۔اپنا ووٹ برباد نہ کریں۔’
آتشی نے الزام لگایا کہ گمبھیر کے پاس راجیندر نگر اور قرول باغ کے 2 ووٹر آئی ڈی ہیں اور ان کو اس جرم کے لیے ایک سال تک کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کرکٹ سے سیاست میں آئے گوتم گمبھیر کی طرف سے اس معاملے میں ابھی کوئی ردعمل نہیں سامنے نہیں آیا ہے۔
غور طلب ہے کہ سابق کرکٹر گوتم گمبھیرایسٹ دہلی لوک سبھا حلقہ سے بی جے پی کے امیدوار ہیں۔وہ حال ہی میں بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔
پارٹی جوائن کرنے کے بعد انھوں نے کہا تھا کہ ‘ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خیالات سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔یہ ملک کے لیے کچھ کرنے کا موقع ہے۔’
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی