نئی دہلی۔ (یو این آئی) گزشتہ پانچ برسوں میں 13.5 کروڑ ہندوستانی غریبی سے باہر نکلے ہیں اور غریبوں کی تعداد 24.85 فیصد سے کم ہو کر 2015-16 اور 2019-21 کے درمیان 14.96 فیصد رہ گئی ہے ۔ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری نے پیر کو یہاں قومی کثیر جہتی غربت انڈیکس: ایک پیش رفت کا جائزہ 2023″ جاری کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2015-16 سے 2019- 21 کے دوران ریکارڈ 13.5 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالا گیا۔
اس موقع پر نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے ۔ پال، ڈاکٹر اروند ورمانی اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر بی وی آر . سبرامنیم بھی موجود تھے ۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دیہی علاقوں میں غریبی سب سے تیز رفتار سے 32.59 فیصد سے کم ہو کر 19.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔ یہ رپورٹ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے NFHS-IV اور V (2015-16 اور 2019-21) پر مبنی ہے ۔ رپورٹ کی تیاری کے لیے غذائیت، بچوں اور نوعمروں کی اموات، زچگی کی صحت، اسکولی تعلیم کے سال، اسکول میں حاضری، کھانا پکانے کی گیس، صفائی، پینے کا پانی، بجلی، رہائش، اثاثے اور بینک اکاؤنٹ شامل کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2015-16 میں ہندوستان میں غریبوں کی تعداد 24.85 فیصد تھی اور یہ سال 2019- 2021 میں بڑھ کر 14.96 فیصد ہو گئی ہے جس میں 9.89 فیصد کی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے ۔ اس مدت کے دوران شہری علاقوں میں غریبی 8.65 فیصد سے کم ہو کر 5.27 فیصد رہ گئی۔
اس کے مقابلے میں دیہی علاقوں میں غریبی تیز ترین شرح سے 32.59 فیصد سے کم ہو کر 19.28 فیصد ہو گئی ہے ۔ اتر پردیش میں 3.43 کروڑ لوگوں کو غریبی سے نجات دلائی گئی جو کہ غریبوں کی تعداد میں سب سے بڑی کمی ہے ۔ اس کے علاوہ وہ رپورٹ، جو 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور 707 انتظامی اضلاع کے لیے غربت کا تخمینہ فراہم کرتی ہے ، ظاہر کرتی ہے کہ غریبوں کے تناسب میں اتر پردیش، بہار، مدھیہ پردیش، اڈیشہ اور راجستھان میں سب سے زیادہ کمی آئی ہے ۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان سال 2030 کی آخری تاریخ سے بہت پہلے ملینیم ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے راستے پر ہے ۔ حکومت کی کوششوں سے صفائی، غذائیت، کھانا پکانے کی گیس، مالی شمولیت، پینے کے پانی اور بجلی تک رسائی کو بہتر بنانے میں پیش رفت ہوئی ہے ۔ فلیگ شپ پروگرام جیسے پوشن ابھیان اور انیمیا مکت بھارت نے صحت میں فرق کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ سوچھ بھارت مشن اور جل جیون مشن جیسے اقدامات نے پورے ملک میں صفائی ستھرائی میں اصلاحات کی ہیں۔ پردھان منتری اجولا یوجنا کے ذریعے سبسڈی والی کھانا پکانے والی گیس کی فراہمی نے زندگیوں کو مثبت انداز میں بدل دیا ہے ۔ پردھان منتری آواس یوجنا ، پردھان منتری جن دھن یوجنا اور سمگر شکشا جیسے اقدامات نے بھی غریبی کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی