مولانا کلب جواد نے دی تحریر
لکھنؤ۔ گری راج سنگھ کے خلاف چوک تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ پیغمبر حضرت محمد ؐ اور انکی بیٹی حضرت فاطمہ زہراؑ کے لئے توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کے خلاف شیعہ عالم دین مولانا سید کلب جواد نےلکھنؤ کے چوک تھانے میں رپورٹ کے لئے تحریر دی ہے۔بی جے پی کے وزیر اور بیگوسرائے سے بی جے پی کے امیدوار گری راج سنگھ کے ذریعہ دیے گئے متنازع بیان کی مذمت کرتے ہوئے مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے آج اپنا ایک بیان بھی جاری کیا تھا جس میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کے امیدوار گری راج سنگھ کے بیان سے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہونچی ہے لہذا ہم ان کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیںاور بددعا کرتے ہیں کہ انہیں پارلیمانی انتخاب میں ذلت آمیز شکست نصیب ہو۔مولانانے کہاکہ اس سے پہلے بھی گری راج سنگھ کے متنازع بیانات آچکے ہیں ہم انکی بھی مذمت کرتے ہیں۔
مولاناکلب جواد نقوی نے مزیدکہاکہ ہم ہر اچھے امیدوار کے ساتھ ہیں خواہ وہ کسی بھی پارٹی کا ہو اور ہر بے ایمان اور برے امیدوار کے خلاف ہیں چاہے وہ کسی بھی پارٹی کا نمائندہ ہو۔اگر ہم اچھے امیدوار کے لئے کامیابی کی دعا کرسکتے ہیں تو گری راج اور پرگیہ ٹھاکر جیسے امیدواروں کے لئے ذلت آمیز شکست کی بددعا بھی کرسکتے ہیں۔مولانانے کہاکہ ہم ایسے تمام لوگوں کے خلاف ذلت آمیز شکست کی بددعا کرتے ہیں جو کسی بھی مذہب کے کے مقدسات کی توہین کرتے ہیں ۔ہم ایسے لوگوں کے سخت خلاف ہیں خواہ وہ کسی بھی پارٹی کے امیدوار ہوں ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی