نئی دہلی۔ (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال پر الزام لگایا کہ دہلی سیلاب کی زد میں ہے اور خود کچھ کرنے کے بجائے دہلی کے وزیر اعلی مرکزی حکومت ، لیفٹیننٹ گورنر، فوج اور این ڈی آر ایف کے خلاف سازش کرنے کا الزام لگا رہے ہیں۔
بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ اور مغربی دہلی کے رکن پارلیمنٹ پرویش ورما نے آج یہاں پارٹی کے مرکزی دفتر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی سیلاب کی زد میں ہے اور کئی مقامات پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے اس کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ ایسے میں ایک طرف مرکزی حکومت، ہندوستانی فوج، لیفٹیننٹ گورنر کا دفتر اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں عوام کی خدمت کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں، وہیں دوسری طرف اروند کیجریوال کی حکومت اور ان کے وزراء الزام تراشی میں مصروف ہیں۔ مسٹر بھاٹیہ نے کہا کہ اروند کیجریوال نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف بے ایمان ہیں بلکہ ایک بڑے ‘بہانے باز بھی ہیں۔ دہلی میں پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے اور عام آدمی پارٹی کے رہنما اور وزراء بتا رہے ہیں کہ قصور ہریانہ حکومت کا ہے ، جب کہ عوام کی خدمت کے لیے دن رات کام کر رہی ہندستانی فوج، مرکزی حکومت، لیفٹیننٹ گورنر اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی ٹیمیں سازشیں کر رہی ہیں اور ‘شیش محل میں بیٹھ کر اے سی کا مزہ لے رہے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال ٹھیک کہہ رہے ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان نے کہا کہ کووڈ کے دور میں بھی یہ مرکزی حکومت تھی جو لوگوں کو اس انتہائی صورتحال سے لڑنے کے لیے تمام سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنا رہی تھی، کیجریوال اس وقت بھی الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 9 برسوں میں جمنا کو صاف کرنے کے لئے 6800 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ۔ دریا سے گاد نکالنے کا یہ کام محکمہ آبپاشی کے تحت آتا ہے ۔ مسٹر کیجریوال کو پہلے یہ بتانا چاہئے کہ وہ جمنا کی ڈی سلٹنگ کیوں نہیں کرا سکے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ پچھلے سال بھی بی جے پی نے یہ مسئلہ اٹھایا اور اے اے پی سے پوچھا کہ ڈیسلٹنگ کیوں نہیں ہو رہی؟ اس کی وجہ سے سیلاب کا خطرہ ہے لیکن اے اے پی نے اس کا نوٹس تک نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دہلی میں حکومت اے اے پی کی ہے ، دہلی جل بورڈ اے اے پی کا ہے ، دہلی میونسپل کارپوریشن اے اے پی کی ہے ، اس کے بعد بھی الزام دوسروں پر… ایسا کیوں؟
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی