Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

Melbourne : Serbia's Novak Djokovic celebrates after defeating France's Lucas Pouille in their semifinal at the Australian Open tennis championships in Melbourne, Australia, Friday, Jan. 25, 2019. AP/PTI(AP1_26_2019_000007B)

کوہلشریبر کو شکست دینے میں جوکووچ کے پسینے چھوٹے

کوہلشریبر کو شکست دینے میں جوکووچ کے پسینے چھوٹے
مونٹی کارلو۔ (یو این آئی) دو مرتبہ کے چیمپئن اور دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے یہاں مونٹی کارلو ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں فلپ کوہلشریبر کو سخت جدوجہد کے بعد شکست دی۔ جوکووچ نے مرد سنگلز کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں کوہلشریبر کو 6۔3، 4۔6، 6۔4 سے شکست دے کر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

سربیائی کھلاڑی کیلئے مقابلہ مشکل رہا جس میں وہ آٹھ ڈبل فالٹ کر بیٹھے اور جیتنے کے لئے پانچ میچ پوائنٹ کی ضرورت پڑی۔ اگرچہ کوہلشریبر سخت مقابلہ کرنے کے باوجود جیت نہیں سکے جس کے ساتھ ہی جوکووچ سے ان کی شکست کی تعداد 11 میچوں میں 9 ہوگئی ہے ۔ انہوں نے گزشتہ ماہ انڈین ویلز کے تیسرے راؤنڈ میں سربیائی کھلاڑی کو شکست دے کر یادگار جیت حاصل کی تھی لیکن مونٹی کارلو میں وہ الٹ پھیر کے سبب محروم رہ گئے ۔ ٹاپ رینکنگ کے کھلاڑی نے میچ میں کئی غلطیاں کیں اور دوسرے سیٹ میں وہ مخالف کھلاڑی سے 1۔2 سے پچھڑ گئے ۔ جوکووچ کو درمیان میں ہی انگوٹھے میں چوٹ کے لئے طبی امداد لینی پڑی جو پانچویں گیمز کے دوران زخمی ہو گئے تھے ۔ انہوں نے میچ کے بعد کہا ‘‘میں دوسرے سیٹ کے چار گیموں میں مسلسل سروس گنوا بیٹھا ایسا میرے کیریئر میں بہت کم ہوا ہے ۔ میں بڑے سرو نہیں کرتا لیکن پھر بھی اچھا کرتا ہوں۔ اس میچ میں میری سروس ٹھیک نہیں تھی’’۔ گذشتہ ماہ میامی اوپن کے چوتھے راؤنڈ میں ہار نے والے جوکووچ میچ کے دوران اپنے کھیل سے اتنے ناراض نظر آئے کہ دوسرے سیٹ میں 4۔2 سے پچھڑنے پر انہوں نے اپنا ریکیٹ زمین پر پٹک دیا۔ اس کے بعد انہوں نے نادانستہ طور پر اپنا ایک شاٹ بھیڑ کی طرف اچھال دیا۔ پندرہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نے دوسرا سیٹ گنوانے کے بعد تیسرے سیٹ میں دوبارہ واپسی کی اور دو گھنٹے 36 منٹ کے بعد تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘اس میچ میں مثبت یہی تھا کہ لڑتے رہو۔ میں نے کلے سیشن کے پہلے میچ میں ڈھائی گھنٹے کورٹ پر گزارے اور یہ کورٹ جسمانی طور پر کافی تھکانے والا ہے ’’۔ تین بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس واورنکا دوسرے راؤنڈ کے میچ میں گزشتہ برس کے فرانسیسی اوپن سیمی فائنلسٹ مارکو سیچیناتو کے خلاف پہلا سیٹ یکطرفہ طورپر جیتنے کے باوجود 0۔6، 7۔5، 6۔3 سے میچ گنوا بیٹھے ۔ وائلڈ کارڈ یافتہ اسپین کے جامے مُنار نے بھی دنیا کے نویں نمبر کے کروشین کھلاڑی بورنا کورچ کے خلاف سخت جدوجہد کا مظاہرہ کیا لیکن 6۔7 (3)، 7۔6 (7)، 6۔4 سے ہار کر باہر ہو گئے ۔ دوسرے راؤنڈ کے دیگر میچوں میں ارجنٹینا کے گوئیڈو پیلا نے ساتویں سیڈ کروشیا کے مارن سلچ کی آٹھ بار سروس بریک کرتے ہوئے 6۔3، 5۔7، 6۔1 سے جیت اپنے نام کی۔ ایک اور الٹ پھیر میں اطالوی کوالیفائرلورینزو سونگوے نے آٹھویں سیڈ روس کے کاررن کھچانوف کو 7۔6 (4)، 6۔4 سے شکست دی۔ پہلے راؤنڈ کے میچ میں 18 سالہ کناڈیائی کھلاڑی فیلکس آگر الیاسمے نے جوآن اگناسیو لونڈرو کو 7۔5، 7۔6 (5) سے شکست دی۔ وہ اگلے میچ میں دنیا کے تیسرے نمبر کے جرمن کھلاڑی الیکزینڈرا جویریف کے خلاف کھیلیں گے ۔