جیت کی ہیٹ ٹرک کے لئے اترے گی دہلی
حیدرآباد۔ (یو این آئی )دہلی کیپٹلس کے کپتان شریس ایئر نے کہا ہے کہ کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کے خلاف ایڈن گارڈن میں ملی جیت نے ان کی ٹیم کو زبردست اعتماد دیا ہے ۔ایئر نے اتوار کو سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف ہونے والے آئی پی ایل مقابلے کی شام آج پریس کانفرنس میں کہاکہ ہم نے اپنے پہلے سات میچوں سے آٹھ پوائنٹس بنائے ہیں اور اب ہماری نظریں سیزن میں پانچویں فتح حاصل کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔دہلی نے جمعہ کو گیند اور بلے سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولکتہ کو اسی کے گھر میں سات وکٹ سے شکست سے دو چار کیا تھا۔
ایئر نے کہاکہ اس جیت سے ٹیم کو جو تال ملی ہے اس کے دم پر ہم حیدرآباد کو بھی ہرا سکتے ہیں۔کپتان نے کہاکہ کولکتہ کی جیت نے ہمیں اگلے میچ کے لئے زبردست اعتماد دیا ہے ۔ ہم نے کولکتہ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل کے ہر شعبہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہر کھلاڑی نے اپنی ذمہ داری کو نبھایا اور ہر میچ کے ساتھ ساتھ ہماری سوچ مثبت ہوتی جا رہی ہے اور ہمارا تال میل بڑھ رہا ہے جو ایک ٹیم کے طور پر ضروری ہے ۔حیدرآباد سے دہلی میں شکست اور اس کے کسی اثرات کے بارے میں پوچھے جانے پر ایئر نے کہاکہ ٹیم اس نتیجے کے بعد کافی آگے بڑھ چکی ہے ۔ حیدرآباد ایک اچھی ٹیم ہے اور اس کے پاس بہت سے شاندار کھلاڑی ہیں۔ اگرچہ ہم دہلی میں ان سے ہار گئے تھے لیکن ہم اس نتیجہ سے آگے بڑھ چکے ہیں اور کھیل کے تمام شعبوں میں ہم نے بہتر کیا ہے ۔ تمام کھلاڑی اب اپنی ذمہ داری کو بہتر طریقے سے سمجھنے لگے ہیں اور اس بات کو انہوں نے گزشتہ میچوں میں ثابت کیا ہے ۔ ہم اس میچ میں بلند حوصلے اور دو پوائنٹس کے ہدف کے ساتھ اتریں گے ۔دہلی کے کپتان نے کہاکہ اس میچ میں دہلی کے مقابلے حیدرآباد کی ٹیم زیادہ دباؤ میں ہوگی کیونکہ وہ اپنے گھریلو ناظرین کے سامنے کھیلے گی۔ حیدرآباد پر دو پوائنٹس حاصل کرنے کا زیادہ دباؤ ہوگا۔ لیکن ہمارا سارا دحیان اپنی ٹیم پر ہے اور گزشتہ دو اچھے نتائج نے ٹیم کو مضبوط کیا ہے ۔ ہم اس تال کو آگے کے میچوں میں بھی برقرار رکھیں گے ۔
طویل عرصے بعد آئی پی ایل میں ایک مضبوط ٹیم کے طور پر دکھائی دے رہی دہلی کیپٹلس اتوار کو جب سنرائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل -12 میچ میں اترے گی تو اس نظریں جیت کی ہیٹ ٹرک پر لگی ہوں گی۔دہلی نے اپنے گزشتہ دو میچوں میں رائل چیلنجرز بنگلور کو بنگلور میں چار وکٹ سے اور کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کو کولکاتہ میں سات وکٹ سے شکست دی تھی۔ دہلی کا اب مقابلہ حیدرآباد میں حیدرآباد سے ہے اور دہلی اس مقابلے میں بھی کامیابی حاصل کر اپنی پوزیشن مضبوط کرنا چاہے گی۔دہلی نے اب تک سات میچوں میں چار جیتے ہیں اور وہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں چوتھے نمبر پر ہے ۔ حیدرآباد نے ٹورنامنٹ میں بہترین شروعات کی تھی لیکن اب وہ چھ میچوں میں تین جیت اور تین شکست کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے ۔حیدرآباد اور دہلی کے درمیان چار اپریل کو دہلی میں مقابلہ ہوا تھا جس میں حیدرآباد نے آسانی سے پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اس جیت کے بعد سے حیدرآباد نے ممبئی انڈینس سے 40 رنز سے اور کنگز الیون پنجاب سے چھ وکٹ سے اپنے مقابلے گنوائے ہیں۔ حیدرآباد کی ٹیم بھی واپس جیت کی پٹری پر واپسی کرنے کے لئے بے چین ہو گی۔دہلی کے لئے گزشتہ مقابلے میں اوپنر شکھر دھون (ناٹ آؤٹ 97) کی فارم میں شاندار واپسی رہی جس سے اب دہلی کی بلے بازی کو زیادہ مضبوطی ملے گی۔ شکھر اس مقابلے میں اپنے پرانے گھر حیدرآباد میں کھیلیں گے جہاں حیدرآباد کی ٹیم کے ساتھ انہوں نے کئی سال گزارے تھے ۔ شکھر کی ٹوئنٹی -20 میں یہ سب سے بہترین اننگز تھی۔گزشتہ دو مقابلوں سے دہلی بولنگ اور بیٹنگ کے لحاظ سے کافی متوازن نظر آ رہی ہے اور اس کی نظریں مسلسل تیسری جیت پر لگی ہوں گی۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی