ممبئی۔ (یو این آئی) وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن کو کے ایل راہل کی جگہ آسٹریلیا کے خلاف 7 جون سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) فائنل کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے پیر کو اس کا اعلان کیا۔کشن کو اس سے قبل سال کے آغاز میں ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی بارڈر-گاؤسکر ٹرافی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ اس سیریز میں انہوں نے ایک بھی میچ نہیں کھیلا۔واضح رہے کہ راہل ران کی چوٹ کی وجہ سے آئی پی ایل 2023 اور ڈبلیو ٹی سی فائنل سے باہر ہو چکے ہیں اور انہوں نے سرجری کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔
راہل کی غیر موجودگی میں کشن کو کے ایس بھرت کے بعد دوسرے وکٹ کیپر کے آپشن کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔ آئی پی ایل 2023 کے دوران زخمی ہونے والے جے دیو انادکٹ اور امیش یادو کو بھی ٹیم میں رکھا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی نے کہا کہ ان کی شرکت کے بارے میں فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔انادکت، جو لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے نیٹ میں بولنگ کر رہے تھے ، ٹھوکر لگنے کے بعد گر گئے تھے ، ان کے بائیں کندھے پر چوٹ آئی۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے کھیلنے والے امیش کو میچ کے دوران بائیں ہیمسٹرنگ میں معمولی چوٹ لگی تھی۔ڈبلیو ٹی سی کا فائنل 7 جون سے لندن کے اوول میں کھیلا جائے گا۔ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، چیتشور پجارا، ورات کوہلی، اجنکیا رہانے ، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، روی چندرن اشون، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، محمد سراج، اومیش یادو ، جے دیو انادکت، ایشان کشن (وکٹ کیپر)۔اسٹینڈ بائی کھلاڑی: رتوراج گائیکواڑ، مکیش کمار، سوریہ کمار یادو۔
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
اب فائلیں حکومت اور محکموں کے جال میں نہیں الجھتیں: یوگی
یوپی میں بہتر حکمرانی کے لئے کئی اصلاحات کئے گئے :یوگی