وزیر اعظم مودی کی قیادت میں سب کی ترقی ہوئی :یوگی
آگرہ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے اتوار کو اترپردیش کے آگرہ میں پارٹی کی’’ وجے سنکلپ سبھا‘‘ میں کانگریس صدر راہل گاندھی کا نام لئے بغیر ان پر نشانہ لگایا ہے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ کسی کو عوام صرف اس لئے ووٹ نہیں دے سکتے کہ اس کی وزیر اعظم بننے کی عمر نکل رہی ہے یا اسے وزیر اعظم بننے کا شوق ہے۔بی جے پی کے صدر نے اپوزیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت کے پانچ سا ل کے اقتدار میں بدعنوانی کا کوئی الزام نہیں لگا جبکہ دوسری طرف مہا گٹھ بندھن ہے جو ذات اور مذہب والی حکومت چاہتے ہیں۔
اس موقع پر اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں ذات،مذہب اور علاقہ کے مقام پر گاؤں، غریب اور سب کی ترقی ہوئی ہے۔
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
ایس پی نےانتخابات سے قبل ہی شکست قبول کرلی: یوگی
اب فائلیں حکومت اور محکموں کے جال میں نہیں الجھتیں: یوگی