لکھنؤ۔(یواین آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کسانوں کو ناموافق بارش سے پریشان نہ ہونے کا دلاستہ دیتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی ضرورتوں کا حکومت پورا دھیان رکھے گی۔
یوگی نے ہفتہ کو ایک اعلی سطحی میٹنگ میں ریاست کے مختلف اضلاع میں کم بارش کے پیش نظر کی جارہی کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے ضروری ہدایات دیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر زیادہ تر اضلاع میں گذشتہ سال کی طرح اس بار بھی بارش معمول سے کم ہے اور اس میں تسلسل نہیں ہے ۔ ایسے میں کسانوں کی ضرورتوں کو پورا دھیان رکھا جائے ۔کسان مفاد کے تئیں حکومت کے عزم کو دہراتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ بارش کم ہو یازیادہ کسان فکر نہ کریں۔حکومت ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں نہروں کے ٹیل تک پانی پہنچایا جائے ۔ وزیر اعلی نے محکمہ آبپاشی اور بجلی کو الرٹ موڈ پر رہنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے سبھی کسانوں کے کھیت میں ہر حال میں پانی پہنچانا حکومت کی ترجیح ہے ۔ اس کے لئے ندیوں کو چینلائز کرتے ہوئے ان کے پانی کو نہروں میں پہنچانے کا نظم کریں۔ اس بات کا خصوصی دھیان رکھا جائے کہ پانی ہرحال میں نہر کے ٹیل تک پہنچے ۔ نہروں کی دیکھ بھال کے لئے پولیس پٹرولنگ کرے ۔ یہ یقینی کیا جائےکہ درمیان میں کوئی نہروں کو نہ کاٹے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ ریاست کے کسانوں کا مفاد ہماری ترجیح ہے ایسے میں کم بارش کے اثرات کو سروے کرا کر صحیح تخمینہ لگایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کم بارش میں کسانوں کو دیگر متبادل فصلوں کی بوائی کے لئے حوصلہ افزائی کی جائے ۔ ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ ٹیوب ویل اور پمپ کینال کو وافر بجلی سپلائی ہو۔انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کم بارش کی جائزہ رپورٹ بنا کر مرکزی حکومت کو بھیجا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ ٹیوب ویل مالکوں کو رین واٹر ہارویسٹنگ کے لئے ترغیب دیں۔ افسران کے وزیر اعلی کو آگاہ کرایا کہ اس سال جنوب مغرب مانسو سے اب تک کل 281.2ملی میٹر بارش درج کی گئی ہے جو معمول کی بارش کا 84.3فیصدی ہے ۔ میٹنگ میں وزیر زراعت کی جانب سے بتایا گیا کہ ریاست میں اب تک 86.07فیصدی دھان کی بوائی کی گئی ہے ۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی