بنگلورو۔ (یو این آئی) کانگریس نے کرناٹک کے سابق وزیر اعلی جگدیش شیٹر کو ریاستی قانون ساز کونسل کے ضمنی انتخابات کے لیے اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ایم ایل سی کی تین نشستوں پر ضمنی انتخابات 30 جون کو ہوں گے ۔مسٹر شیٹر ہبلی دھارواڑ سنٹرل حلقہ سے بی جے پی کے مہیش ٹینگنکائی سے اسمبلی الیکشن 34,000 ووٹوں کے فرق سے ہار گئے تھے ۔
وہاں سے الیکشن لڑنے کے لیے ٹکٹ نہ ملنے کے بعد وہ بی جے پی چھوڑ کر 2023 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس میں شامل ہو گئے ۔ضمنی انتخاب کے لیے کانگریس کے دیگر دو امیدوار تپنپا کامکنور اور سدارمیا حکومت میں وزیر این ایس بوسے راجو ہیں۔ان سیٹوں پر ضمنی انتخابات کرناٹک میں 10 مئی کو ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بی جے پی ممبران لکشمن ساودی، بابو راؤ چنچانسور اور آر شنکر کے استعفیٰ کے بعد ہو رہے ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی