جموں۔نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے ہندوستان کو سیکولر اور مضبوط رکھنے کے لئے قربانی پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آج بعض طاقتیں مذہب کے نام پر لوگوں کو منقسم کررہی ہیں اور ان پارٹیوں کے چنگل سے ملک کو نکالنے کے لئے ہم نے کانگریس کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے اس کے بغیر ہمارا کوئی دوسرا مقصد نہیں ہے۔
فاروق عبداللہ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز یہاں شیر کشمیر بھون جموں میں جموں کی دو پارلیمانی نشستوں کے لئے نامزد کئے گئے امیدواروں رمن بھلا اور وکرم ادتیہ سنگھ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔اس موقعہ پر کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے متعدد دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔ڈاکٹر فاروق نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کے حوالے سے کہا ہم نے وعدہ کیا ہے کہ ہم نے ہندوستان کے ساتھ رہ کر ہندوستان کو مضبوط کرنا ہے اور سیکولر طاقتوں جو گاندھی جی کے راستے پر چل رہی ہیں کو مضبوط بناکر ہندوستان کو آگے چلانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ملک کوبچانے کے لئے چلے ہیں صرف ریاست بچانے کے لئے نہیں۔ فاروق عبداللہ نے دبے الفاظ میں بی جے پی پر الیکشن دھاندلیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا میں نے خود دیکھا ہے کہ انہوں نے ان فورسز کا استعمال کیا جنہوں نے لوگوں کو بھگا کر خود مشینوں کو بھر لیا لہذا ہم سب کو اس کا خاص خیال رکھنا چاہئے۔انہوں نے کہا ہم کانگریس کے امیدواروں کو تمام تر تعاون پیش رکھیں گے لیکن ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ پہاڑوں پر جاکر لوگوں کے پاس جائیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی