ممبئی۔(یواین آئی )ممبئی شمالی ضلع لوک سبھا حلقہ کی کانگریسی امیدوار اداکار اُرمیلا ماتونڈکر کی ایک ریلی میں بی جے پی اور کانگریس کے ورکروں میں جھڑپ ہوئی ہے،اس جلسہ کو امیدوار خطاب کررہی تھیں،تب یہ واقعہ پیش آیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بوریولی ریلوے اسٹیشن کی مغربی سمت تصادم اُس وقت پیش آیا ،جب اُرمیلا جم غفیر سے خطاب کررہی تھیں اوربی جے پی کے چند ورکروں نے جلسہ کے مقام کو لیکر اعتراض کیا۔بی جے پی ورکرس مودی مودی کے نعرے لگانے لگے ۔
اس کے جواب میں کانگریسیوں نے ’’مودی چورہے‘‘کے نعرے لگائے ۔ اُرمیلا ماتونڈکر کی تقریر کے دوران دونوں پارٹیوں کے ورکرس میں تصادم ہوگیا اور وہ آزادنہ طورپر ایک دوسرے کو ڈھکیلنے لگے اور کچھ دیر بعد ان کے درمیان لات اور گھونسیں چلنے لگے ،جس سے افراتفری پھیل گئی۔اس موقع پر پولیس نے فوری مداخلت کی اور بعد میں امیدوار ماتونڈکر نے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر ایک شکایت درج کرائی ۔انہوں نے اپنی تقریرمیں کہا کہ ملک میں خواتین محفوظ نہیں ہیں اور آج کا واقعہ اس کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ،اور بے باکی سے کہا کہ وہ بی جے پی کے ذریعہ طاقت کے استعمال سے ڈرنے والی نہیں ہیں۔ماتونڈکر شمالی لوک سبھا حلقہ سے کانگریس کے ٹکٹ پر قسمت آزمارہی ہیں اور بی جے پی کے امیدوار گوپال شیٹی کیخلاف جارحانہ مہم جاری ہے اور ان کے جلسوں میں جم غفیر نظرآتا ہے ،جس کی وجہ سے بی جے پی کے خیمہ میں گھبراہٹ پائی جارہی ہے۔گزشتہ روز انہوں نے ایک علاقہ میں نوجوانوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیل کران کا دل جیت لیا جبکہ نوجوانوں ان سے راعب ہیں اور رائے دہندگان کا تعلق سبھی فرقوں اور مذاہب سے ہے۔ ویسے 2014میں اس حلقہ سے گوپال شیٹی نے سنجے نروپم کو شکست دی تھی،یوپی کے حالیہ گورنر رام نائیک بھی یہیں سے منتخب ہوئے لیکن ایک بار اداکار گووندہ نے انہیں شکست دی تھی۔اس مرتبہ سنجے نروپم کو شمال مغربی حلقہ سے ٹکٹ دیا گیا ہے اور شمالی ممبئی سے ماتونڈکر کے حق میں قرعہ کھلا ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی