لکھنؤ۔(یواین آئی)اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو کہا کہ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اور کانگریس کا کردار بھگوان رام اور بھارت مخالف کا ہے ۔
سپا لیڈر رام گوپال یادو اور راشٹریہ جنتا دل(آر جے ڈی) سربراہ لالو یادو کے بیانات پر پلٹ وار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماج وادی پارٹی۔ کانگریس کا کردار ہندو اور رام مخالف کا ہے ۔ یہ رام بھکتوں پر گولی چلانے ، شری رام کے وجود کو ناکارنے اور شری رام کی خدائی کو چیلنج کرنے والے لوگ ہیں۔یہ ہندوستان کے عقیدے ، ہندوستان کے عظیم شخصیات کا احترام کرسکیں ۔ آزادی کی تحریر میں کردار ادا کرنے والے عظیم مجاہیدن کے تئیں عقیدت کا جذبہ رکھ سکیں۔ ان لوگوں سے ا یسی امید کرنا بے معنی ہے ۔یوگی نے کہا کہ کانگریس، ایس پی، ڈی ایم کے ، آر جے ڈی، نیشنل کانفرنس سب ایک ہی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔ یہ لوگ ہمیشہ ایودھیا میں رام مندر کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ان کے جذبات ہندوؤں اور ہندوستان کے عقیدے کے خلاف ہیں۔ان کا کردار ایسا ہے جو خوشامد کی پالیسی کو پروان چڑھاتا ہے ۔ دہشت گردی کے حامی اور رام کے اقدار کی مخالف عمل کرتے رہے ہیں۔ ایسے لوگوں سے اس سے زیادہ امید نہیں کی جاسکتی ہے ۔یوگی نے انتباہی لہجے میں کہالیکن یہ لوگ جان لیں کہ خدائی طاقت کو چیلنج کرنے کا مطلب تباہی، بد دماغی ہے ۔ عوام ان کے اصل کردار کو سمجھ رہی ہے ۔ کانگریس اور انڈیا اتحاد سے وابستہ لوگوں نے ایودھیا میں رام مندر کے معاملے میں معزز عدالت کے فیصلے کو روکنے کی شروع سے ہی کوشش کی۔یہ لوگ رکاوٹیں ڈالتے رہے ۔جب معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تو ان لوگوں نے 7-8 سال تک کچھ نہیں ہونے دیا، لیکن جب مرکز اور پھر ریاست میں مودی کی قیادت میں حکومت بنی تو اس عمل میں تیزی آئی۔ اس پر معزز سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔ کانگریس- ایس پی اور انڈیا اتحاد کے لوگ رام کے غداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نہ صرف ووٹ بینک کے لئے ہندوستان کے عقیدے سے کھیل رہے ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی