کراچی ،۔(یو این آئی) کرکٹ لیجنڈ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے دعوی کیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خاں کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا۔یہ دعوی انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انکشاف کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم میں نے بنوایا تھا،جن کو وزیراعظم بنایا ان کو مجھے شکریہ کہنا چاہیے تھا لیکن میرا شکریہ تک ادا نہیں کیا گیا جس پر افسوس ہوا۔انہوں نے بتایا کہ میرے والد صاحب کو کرکٹ کا بڑا شوق تھا
میرے علاوہ تمام بھائیوں نے بھی کرکٹ کھیلی، ہم نے گلی محلوں کے ساتھ چھتوں پر بھی کرکٹ کھیلی۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ جب بھی کھیلتا تھا تو میری کوشش ہوتی تھی کہ اگر ہاریں تو مارجن کم سے کم ہو، میرے کپتان بننے کے بعد کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب پرفارمنس نہیں ملی تو کپتانی سے معذرت کرلی تھی، پاکستان کرکٹ بورڈ کو کہا تھا کہ مجھے ہٹانا ہے تو عمران خان کو کپتان بنادیں۔کرکٹ لیجنڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے کہا کہ جس کو بھی چیئرمین بنائیں وہ پی سی بی چلاسکے ، نوازشریف سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بہت اچھی کرکٹ کھیلتے تھے ۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام
کولمبو میں سراج کا ‘راج، ہندوستان آٹھویں بار ایشیا کپ چیمپئن