لکھنؤ: بھیم آرمی سربراہ چندر شیکھر آزاد پر بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ چندر شیکھر کے ذریعہ بی جے پی دلت ووٹ بینک میں سیندھ لگا کر وزیر اعظم کی جیت کو یقینی بنانا چاہتی ہے۔
بی ایس پی سپریمو نے چندر شیکھر کو اپنا ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگا یا کہ ’’چندر شیکھر بی جے پی ایجنڈ ہے۔
اس کی تشکیل کے پیچھے بی جے پی کا ہی ہاتھ ہے اور اسی کی وجہ سے گذشتہ سال شبیر پور تشدد ہوا تھا۔ تاکہ چندر شیکھر آزاد کو سرخیوں میں لایا جاسکے‘‘۔
مایاوتی نے کہا کہ راون نے بی ایس پی سے منسلک ہونے کی بھی کوشش کی تاکہ وہ بی جے پی کے لئے جاسوسی کرسکے لیکن ہم نے اسے ناکار دیا اور اس کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔
بی ایس پی سپریمو نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ دلت سماج راون کے ناپاک عزائم سے آگاہ ہیں اور وہ وارانسی میں اسے ناکار دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ راون کا اچانک وارانسی میں وقوع پذیر ہونا بھیم آرمی کے بی جے پی سے اندر خانہ روابط کی تصدیق کرتا ہے۔
ملحوظ رہے کہ مایاوتی کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ کل راون نے وارانسی میں میگا روڈ شوکر کے وارانسی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی