Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

پنجاب میں بھی غیر متعلقہ شخصیات سے سیکیورٹی واپس، رپورٹ عدالت میں پیش

اہور: آئی جی پنجاب نے چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر سیکیورٹی پر مامور 4 ہزار 610 اہلکاروں کو واپس بلا لیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے گزشتہ روز سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں کیس کی سماعت کے دوران چاروں صوبوں کے آئی جیز کو غیر متعلقہ افراد سے سیکیورٹی واپس لینے کا حکم دیا تھا جس پر آئی جی خیبرپختونخوا نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کرکے رپورٹ جمع کرائی تھی۔

آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے بھی چیف جسٹس کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے پنجاب بھر میں سیکیورٹی پر مامور 4 ہزار 610 اہلکاروں کو واپس بلا لیا ہے۔

پنجاب میں 1853 شخصیات سے سیکیورٹی واپس لی گئی ہے، 297 سیاستدانوں کی سیکیورٹی سے1347 اہلکار واپس بلا لیے گئے ہیں۔

آئی جی پنجاب کےحکم پر 527 پولیس افسران کی سیکیورٹی سے 1074 اہلکار واپس بلائے گئے ہیں، لوئر کورٹس کے 469 افسران کی ڈیوٹی سے 626 اہلکار جب کہ 23 وکلا کی سیکیورٹی پر تعینات 39 اہلکار واپس بلائے گئے ہیں۔