ممبئی۔ (یو این آئی )تین بار کی چمپئن ممبئی انڈینس کی ٹیم آئی پی ایل -12 میں اتار چڑھاو سے گزر رہی ہے اور بدھ کو کنگز الیون پنجاب سے گھریلو میدان میں گزشتہ شکست کا بدلہ لینے کے ساتھ اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے اترے گی ۔ممبئی نے گزشتہ پانچ میچوں میں تین جیتے اور دو ہارے ہیں، وہ چھ پوائنٹس لے کر اب پانچویں نمبر پر ہے جبکہ کنگز الیون پنجاب نے چھ میچوں میں چار جیتے اور دو ہارے ہیں اور آٹھ پوائنٹس لے کر وہ اب تیسرے نمبر پر خوشگوار حالت میں ہے ۔
پنجاب نے اپنا پچھلا میچ گھریلو موہالی گراؤنڈ پر سنرائزرس حیدرآباد سے چھ وکٹ سے جیتا تھا جبکہ ممبئی نے بھی اپنا پچھلا میچ حیدرآباد کے خلاف 40 رنز سے جیتا تھا۔موجودہ سیزن میں پنجاب کی ٹیم ممبئی کو اپنے گھریلو موہالی گراؤنڈ پر آٹھ وکٹوں سے شکست دے چکی ہے اور اس بار ممبئی کی کوشش اپنے گھریلو وانکھیڑے میدان پر پچھلی شکست کا بدلہ لے کر ٹیبل میں اپنی پوزیشن بہتر بنانے کی رہے گی۔ پہلے خطاب کی تلاش میں مصروف پنجاب کا مظاہرہ ٹورنامنٹ میں اب تک تسلی بخش رہا ہے اور وہ چاہے گی کہ اس تال کو برقرار رکھے ۔پنجاب نے حیدرآباد کے خلاف گزشتہ میچ میں شاندار بولنگ کی تھی اور اسے 150 پر روک دیا تھا۔ ٹیم کے پاس گیند بازوں اور بلے بازوں کو اچھا مجموعہ ہے ۔ خود کپتان اور تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون بولنگ آرڈر کی قیادت کر رہے ہیں اور گزشتہ چھ میچوں میں انہوں نے سات وکٹ نکالے ہیں۔ ان کے علاوہ سام کیرن اور محمد سمیع بھی کافی کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔پنجاب کے بلے بازوں نے بھی اب تک اچھا کھیل دکھایا ہے جن میں سرفراز خان، لوکیش راہل، ڈیوڈ ملر، کرس گیل اور مینک اگروال اہم ہیں ۔ گزشتہ میچ میں بھی مینک نے 55 رنز اور اوپنر راہل نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی تھیں اور ٹیم کو جیت دلائی تھی، لیکن کیریبین بلے باز گیل سے تال میں واپس آنے کی توقع رہے گی جن کی کارکردگی میں تسلسل کی کمی ہمیشہ بڑا مسئلہ رہی ہے ۔دوسری طرف ممبئی کی کوشش رہے گی کہ پنجاب کو اپنے گھریلو میدان پر شکست دے کر پچھلی شکست کا بدلہ لے ۔ دونوں کے درمیان ہوئے گزشتہ میچ میں ممبئی نے سات وکٹ پر 176 رن بنائے تھے جس کے جواب میں پنجاب نے راہل کی ناٹ آؤٹ 71 رنز اور گیل کی 40 اور مینک کی 43 رنز کی اننگز کی بدولت 18.4 اوور میں ہی میچ جیت لیا تھا۔ممبئی نے گزشتہ میچ میں حیدرآباد کو اسی کے گھر میں شکست دی تھی اور اونچے اعتماد کے ساتھ وہ اپنے گھریلو میدان پر بھی فاتحانہ کارکردگی کرنا چاہے گی۔ دلچسپ یہ رہا کہ اس میچ میں ممبئی کے گیند بازوں نے ٹیم کے 136 رن کے چھوٹے اسکور کا بھی بخوبی دفاع کر لیا جس کا سہرا ویسٹ انڈیز کے الجاري جوزف کو جاتا ہے جنہوں نے ٹیم کے ساتھ اپنے پہلے ہی میچ میں 3.4 اوور میں 12 رن پر چھ وکٹ کے بے مثال مظاہرہ کیا تھا۔ پنجاب کے بلے بازوں کے لیے جوزف کا خوف یقینا رہے گا جبکہ جسپریت بمراھ، ہردک پانڈیا کے طور پر ممبئی کے پاس اچھا بولنگ اٹیک ہے ۔اگرچہ ٹیم کو بلے بازی میں بہتری بھی دکھانا ہوگی۔ ہردک ، کیرون پولارڈ، کوئنٹن ڈی کاک اور آل راؤنڈر یوراج سنگھ کے طور پر ٹیم کے پاس اچھے بلے باز ہیں۔ اس کے علاوہ کپتان روہت شرما اور سوریہ کمار یادو اچھے رنز اسکوررر ہیں۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی