لیگ کوئی بھی ہو، کھلاڑی پر پابندی نہیں لگنی چاہئے :سہواگ
نئی دہلی۔ (یو این آئی) ساتویں سیزن میں داخلہ ہونے جا رہی پرو کبڈی لیگ کو ٹکر دینے اب ایک نئی لیگ انڈو انٹرنیشنل پریمیئر کبڈی لیگ (آئی آئی پی کے ایل) میدان میں آ گئی ہے اور اس کی شروعات 13 مئی کو پونے میں ہو گی۔پرو کبڈی لیگ کے ساتویں سیزن کے لئے کھلاڑیوں کی دو دن کی نیلامی منگل کو ممبئی میں ختم ہوئی تھی اور اس کے اگلے دن بدھ کو دہلی میں منعقد پریس کانفرنس میں آئی آئی پی کے ایل کے پہلے ایڈیشن کا اعلان کر دیا گیا جو 13 مئی سے چار جون تک چلے گا ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پرو کبڈی لیگ کا ساتواں سیزن 19 جولائی سے 9 اکتوبر تک چلے گا۔
سابق ہندوستانی بلے باز ویریندر سہواگ کا ماننا ہے کہ کسی لیگ کے مقابلے کوئی نئی لیگ آجاتی ہے تو کھلاڑیوں پر پابندی نہیں لگنی چاہئے ۔سہواگ نے بدھ کو یہاں نئی لیگ انڈو انٹرنیشنل پریمیر کبڈی لیگ (ئی آئی پی کے ایل)لانچ کئے جانے کے موقع پر یہ بات کہی۔ آئی آئی پی کے ایل نئی کبڈی لیگ ہے جبکہ انڈین امیچور کبڈی فیڈریشن سے تسلیم شدہ پرو کبڈی لیگ پہلے سے ہی چل رہی ہے جس کا ساتواں سیشن جولائی میں شروع ہوگا۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستانی امیچور کبڈی فیڈریشن نئی لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگاسکتی ہے ۔ جیسا ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے باغی انڈین کرکٹ لیگ (آئی سی ایل) میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر پابندی لگاکر کیا تھا، سہواگ نے بڑے واضح لفظوں میں کہا کہ ‘‘کھلاڑیوں پر پابندی قطعی نہیں لگنی چاہئے کیونکہ وہ اپنی کمائی کھیل سے ہی کرتے ہیں۔ ویسے بھی بی سی سی آئی نے آئی سی ایل میں کھیلنے والے کھلاڑیوں پر سے بعد میں پابندی ہٹالی تھی۔
المزيد من القصص
خواتین کے ریزرویشن جیسے قانون بنانے کے لیے مکمل اکثریت والی مضبوط حکومت ضروری: مودی
یوم اساتذہ پر ایجوکیشن اویئرنیس کمیٹی و ایم یو ایس نے اساتذہ کو اعزاز سے سرفراز کیا
علماء کے ہاتھوں رکھا گیا جامعہ حکیم الاسلام دیوبند کی جدید عمارت کا سنگ بنیاد