سری نگر۔ (یو این آئی) جموں و کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے پاکستانی حکومت کی طرف سے پاکستان زیر قبضہ کشمیر میں واقع پانچ ہزار سالہ قدیم مندر ‘شاردا پیٹھ کو کھولنے کے بارے میں گرین سگنل دینے کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ‘لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ ملنے جلنے کی اجازت دینا اور مذہبی زائرین کے لئے سڑکیں کھولنا ہمیشہ ایسے خوش آئندہ اقدام ثابت ہوئے ہیں جن سے کشیدگی کم ہونے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شارادا پیٹھ کھولنے کے خوش آئند اعلان کے بعد پاکستان کی طرف سے کرگل۔ اسکردو سڑک کھولنے کے اعلان کی بھی امید ہے تاکہ طرفین کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مل سکیں۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے شاردا پیٹھ کھولنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘زیادہ مدت نہیں ہوئی کہ میں نے وزیر اعظم کو لکھا تھا کہ سرحد پار واقع شاردا پیٹھ کو کشمیری پنڈتوں کے لئے کھولا جائے اس نوعیت کے اقدام، وہ بھی ایسے وقت جب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی بام عروج ہے، سے طرفین کے درمیان جاری تعطل ختم ہوسکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پاکستانی حکومت نے پاکستان زیر قبضہ کشمیر کی نیلم وادی میں واقع پانچ ہزار سالہ قدیم مندر ‘شاردا پیٹھکو کھولنے کا گرین سگنل دیاہے۔ اس سے قبل پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی تھی۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی