چار ریاستوں میں ایک ایک مرحلے میں انتخاب،نتیجہ3 دسمبر کو
نئی دہلی۔(یو این آئی)الیکشن کمیشن نے پانچ ریاستوں میںالیکشن کاا علان کیا کہ جس میں چھتیس گڑھ کو چھوڑ کر باقی چار ریاستوں میں پہلے مرحلے میں ہی انتخاب مکمل ہو گا اور نتائج تین دسمبر کو آئیں گے ۔چیف الیکشن کمشنرراجیو کمار نے انتخاب کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ میزورم میں سات نومبر، چھتیس گڑھ میں سات اور 17نومبر ، مدھیہ پردیش میں 17نومبر، راجستھان میں 23نومبر جب کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ان انتخابات میں کل 16.14 کروڑ ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔ ان میں 8.2 کروڑ مرد ووٹر اور 7.8 کروڑ خواتین ووٹر ہوں گی۔
اس بار 60.2 لاکھ نئے ووٹر پہلی بار اپنا ووٹ ڈالیں گے ۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ووٹنگ لسٹ 17 اکتوبر کو جاری کی جائے گی اور 23 اکتوبر تک ووٹر لسٹ میں کرکشن کرنے کا موقع ملے گا۔ مسٹر کمار نے کہا کہ پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے لیے 679 اسمبلی حلقوں میں 1.77 لاکھ پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے ۔
17,734 ماڈل پولنگ اسٹیشنز ہوں گے ۔ 8 ہزار 192 پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کمان سنبھالیں گی۔انہوں نے کہا کہ مجرمانہ پس منظر رکھنے والوں کو تین بار اخبارات میں اپنی معلومات کی تشہیر کرنا ہوگی۔ ساتھ ہی سیاسی جماعتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کہ ان کے پاس ایسے امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں تھا۔الیکشن کمیشن کے مطابق 230 رکنی مدھیہ پردیش اسمبلی کے لیے ووٹنگ 17 نومبر کو ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 3 دسمبر کو ہوگی۔ انتخابات کا نوٹیفکیشن 21 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 30 اکتوبر ہوگی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 31 اکتوبر کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 2 نومبر ہوگی۔ اسی طرح راجستھان کی 200 اسمبلی سیٹوں کے لیے 23 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔ انتخابات کا نوٹیفکیشن 30 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ 6 نومبر، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 7 نومبر اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 9 نومبر ہوگی۔میزورم اسمبلی کی میعاد اس سال 17 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے ۔ وہاںمیزو نیشنل فرنٹ اقتدار میں ہے ۔ تلنگانہ، راجستھان، چھتیس گڑھ اور راجستھان کی اسمبلیوں کی مدت اگلے سال جنوری میں مختلف تاریخوں پر ختم ہو رہی ہے ۔ تلنگانہ میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی حکومت ہے ،جبکہ مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی حکومت ہے ۔ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں کانگریس کی حکومتیں ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی