Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

**EDS NOTE: RPT WITH BETTER QUALITY IMAGE** Chennai: Congress President Rahul Gandhi takes selfies with students at Stella Maris Women’s College after an interaction, in Chennai, Wednesday, March 13, 2019. (PTI Photo) (PTI3_13_2019_000042B)

پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو 33فیصد سیٹیں

نئی دہلی۔ لوک سبھا الیکشن سے قبل خواتین رائے دہندگان کولبھانے کے لئے کانگریس نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ کانگریس صدرراہل گاندھی نے بدھ کواعلان کیا کہ اگران کی پارٹی اقتدارمیں آتی ہےتو وہ پارلیمنٹ اورریاستی اسمبلیوں میں خواتین کو33 فیصد سیٹیں کے لئے بل پاس کرائےگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت میں 33 فیصدعہدے بھی خواتین کے لئے مختص ہوں گے۔کانگریس نے یہ اعلان مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اس بیان کے بعد کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس کی فہرست میں 41 فیصد امیدوارخواتین ہیں۔ حال ہی میں اوڈیشہ کے وزیراعلیٰ نوین پٹنائک نے بھی بیجوجنتا دل (بی جے ڈی) کے ذریعہ لوک سبھا سیٹوں کی تقسیم میں خواتین کے لئے33 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا تھا۔سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم نے بتایا کہ راہل گاندھی نے مرکزی حکومت، مرکزی حکومت کی تنظیموں اورسی پی ایس یومیں خواتین کے لئے سبھی عہدوں کے لئے 33 فیصد ریزرویشن کا اعلان کیا ہے۔چنئی کے ایک کالج میں خواتین کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ انہیں لیڈرکے طورپرزیادہ خواتین نظرنہیں آتیں۔ خواتین کومردوں سے زیادہ تیزطراربتاتے ہوئےانہوں نےکہا ‘ہندوستان میں تب تک خواتین اقتدارمیں نہیں آسکتیں جب تک خواتین کے تئیں رویے میں تبدیلی نہیں آتی”۔
کانگریس صدرراہل گاندھی نے مزید کہا "اگرشمالی ہندوستان کے اترپردیش اوربہارریاستوں میں جائیں گےتوآپ یہ دیکھ کرحیران ہوجائیں گے کہ وہاں خواتین کے ساتھ کیسا برتاوکیا جاتا ہے۔ مجھےلگتا ہےکہ خواتین کےساتھ کیسا سلوک کیا جانا چاہئے، تامل ناڈواس کی قیادت کرتا ہے۔ تاہم یہاں بھی بہت کچھ ایسا ہے جوکیا جانا باقی ہے”۔