میرٹھ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سے غربت کا خاتمہ تبھی ممکن ہے جب کانگریس کا مکمل طور سے صفایا ہوجائے۔اترپردیش کے میرٹھ میں عوامی ریلی سے انتخابی مہم کا آغاز کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ غریبوں نے کانگریس سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
نیز ملک سے غریبی اسی وقت ختم ہوگی جب کانگریس کا مکمل طور سے صفایا ہوجائے۔مسٹر مودی نےکہا کہ کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی کی کانگریس کی ایک لمبی اور قدیم تاریخ ہے کانگریس ہی مرکزی میں چودھری چرن سنگھ کی حکومت گرانے کی ذمہ دار تھی۔مسٹر مودی نے سابقہ یو پی اے حکومت پر دہشت گردوں کی پست پناہی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومت کے دہشت گردوں کے تئیں نرم گوشہ کی وجہ سے ہی ملک کے مختلف حصوں میں حملے ہوئے۔ لیکن 2014 کے بعد یہ حملے ہونے بند ہوگئے۔
ملک اب محفوظ ہاتھوں میں ہے لیکن بدقسمتی سے سیاسی اتحاد کر کے دوبارہ اقتدار میں واپسی کی ناکام کوشش کی جارہی ہے۔مسٹر مودی نے کہا کہ اپوزیشن متحد ہورہا ہے لیکن اگر عوام نے ان کو موقع دے دیا تو ملک کئی سالوں پیچھے چلا جائے گا۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی