نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں مشرق-مغرب کی سمت میں نندی کے ساتھ سینگول نصب،تعمیر میں لگے نوسال
نئی دہلی۔ (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج نئے پارلیمنٹ ہاؤس کو قوم کے نام وقف کیا۔ اس سے پہلے دن میں، وزیر اعظم نے نندی کے ساتھ سینگول کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس میں مشرق-مغرب کی سمت میں نصب کیا ۔ انھوں نے دیا بھی روشن کی اور سینگول پر گلہائے عقیدت نذر کئے ۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ہر قوم کی تاریخ میں چند لمحات ایسے ہوتے ہیں جو امر ہوجاتے ہیں۔ کچھ تاریخیں وقت کے چہرے پر لافانی دستخط بن جاتی ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ 28 مئی 2023 ایسا ہی ایک دن ہے۔ انھوں نے کہا ’’ہندوستان کے لوگوں نے خود کو امرت مہوتسو کے لیے ایک تحفہ دیا ہے‘‘۔ وزیراعظم نے اس شاندار موقع پر سب کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ محض ایک عمارت نہیں ہے بلکہ 140 کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں اور خوابوں کی عکاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہماری جمہوریت کا مندر ہے جو دنیا کو ہندوستان کے عزائم کا پیغام دیتا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ نئی پارلیمنٹ کی عمارت منصوبہ بندی کو حقیقت سے، پالیسی کو عمل سے، قوت ارادی کو عمل سے اور سنکلپ کو سدھی سے جوڑتی ہے‘‘۔ یہ مجاہدین آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا ذریعہ ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’نئے ماڈل نئے راستوں پر چل کر ہی قائم کیے جاسکتے ہیں۔ نیا ہندوستان نئے مقاصد کو حاصل کر رہا ہے اور نئی راہیں ہموار کر رہا ہے۔‘‘ مسٹر مودی نے کہا کہ ’’ایک نئی توانائی، نیا جوش، نیا ولولہ ، نئی سوچ اور ایک نیا سفر ہے۔ نئے تصورات، نئی سمتیں، نئی قراردادیں اور ایک نیا اعتماد ہے‘‘۔ وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا ہندوستان کے عزم، اس کے شہریوں کی طاقت اور ہندوستان میں انسانی قوت کی زندگی کو عزت اور امید کے ساتھ دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہندوستان آگے بڑھتا ہے تو دنیا آگے بڑھتی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ نیا پارلیمنٹ ہاؤس ہندوستان کی ترقی سے دنیا کی ترقی کو دعوت دے گا۔
مقدس سینگول کی تنصیب کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عظیم چولا سلطنت میں سینگول کو خدمت کے فرض اور قوم کی راہ کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راجا جی اور ادھینم کی رہنمائی میں یہ سینگول اقتدار کی منتقلی کی مقدس علامت بن گیا۔ وزیر اعظم نے ایک بار پھر ادھینم سنتوں کے سامنے سر جھکایا جو آج صبح اس موقع پر آشیرواد دینے آئے تھے۔انھوں نے کہا کہ ’’یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم اس مقدس سینگول کے وقار کو بحال کر سکے۔ یہ سینگول ایوان کی کارروائی کے دوران ہمیں تحریک دیتا رہے گا‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ’’ہندوستان نہ صرف ایک جمہوری ملک ہے بلکہ جمہوریت کی ماں بھی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ قوم عالمی جمہوریت کی اصلی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت صرف ایک ایسا نظام نہیں ہے جو ہندوستان میں رائج ہے بلکہ یہ ایک ثقافت، فکر اور روایت ہے۔ ویدوں کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے روشنی ڈالی کہ یہ ہمیں جمہوری اسمبلیوں اور کمیٹیوں کے اصول سکھاتی ہے۔ انہوں نے مہابھارت کا بھی تذکرہ کیا جہاں جمہوریہ کی تفصیل مل سکتی ہے اور کہا کہ ہندوستان نے ویشالی میں جمہوریت کو جیا اور اس میں سانس لی ہے۔ مسٹر مودی نے مزید کہا کہ ’’بھگوان بسویشورا کا انوبھو منتپا ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔ 900 عیسوی سے تعلق رکھنے والے تمل ناڈو میں پائے جانے والے نوشتہ جات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ آج کے دن اور دور میں بھی سب کو حیران کر دیتے ہیں ۔ ’’ہماری جمہوریت ہماری تحریک ہے اور ہمارا آئین ہمارا عزم ہے‘‘۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اس عزم کی سب سے بڑی نمائندہ ہندوستان کی پارلیمنٹ ہے۔ ایک شلوک پڑھتے ہوئے، وزیر اعظم نے وضاحت کی کہ جو لوگ آگے بڑھنا چھوڑ دیتے ہیں ان کی قسمت ختم ہو جاتی ہے، لیکن جو لوگ آگے بڑھتے رہتے ہیں ان کی قسمت میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ برسوں کی غلامی کے بعد بہت کچھ کھونے کے بعد ہندوستان نے اپنا سفر دوبارہ شروع کیا اور امرت کال تک پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’امرت کال ہمارے ورثے کو محفوظ رکھتے ہوئے ترقی کی نئی جہتیں بنانے کا دور ہے۔ یہ قوم کو ایک نئی سمت دینے کا امرت کال ہے۔ یہ ان گنت امنگوں کو پورا کرنے کا امرت کال ہے‘‘۔ایک ورس کے ذریعے جمہوریت کے لیے نئی جان کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ جمہوریت کے کام کی جگہ یعنی پارلیمنٹ کو بھی نیا اور جدید ہونا چاہیے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی