بی بی ڈی گروپ کی چیئرپرسن محترمہ الکا داس گپتا نے کیا افتتاح
لکھنؤ۔(نامہ نگار)راجد ھانی لکھنؤ سے شائع اور پورے اتر پردیش میں پڑھے جارہے روزنامہ وائس آف لکھنؤ اخبار کے 19ویں برس میں داخل ہونے کے موقع پر بی بی ڈی گروپ کی چیئرپرسن محترمہ الکا داس گپتا نے اخبار ’’وائس آف لکھنؤ‘‘کے ویب پورٹل کی لیپ ٹاپ کے توسط سے ریلانچنگ کی ۔
اس موقع پر بی بی ڈی گروپ کے چیئرپرسن محترمہ الکاداس گپتانے کہا کہ یہ کام بہت قام تعریف ہے کہ ہمارے اخبار کا ہندی ایڈیشن آجپوری دنیا میں ای پورٹل کے توسط سے پڑھاجارہاہے ۔حالات کے ساتھ نئی نئی ٹکنالوجی کے ذریعہ عوام ملک و قوم کے حالات واقف کرانا آج کے صحافیوں کا اہم فریضہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وراج پرکاشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے تمام ملازمین و جملہ اسٹاف قابل مبارکباد ہے کہ انہوں نے اپنی کوششوں سے اخبار کو اس مقام پر پہنچایا ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی