واشنگٹن، 16 مارچ (یو این آئی) اسپین کے رافیل نڈال نے روس کے کارین کھاچانوف کو شکست دینے کے ساتھ یہاں انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ میں اپنے روایتی حریف راجر فیڈرر کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ یقین بنالیا ہے ۔نڈال نے گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے کوارٹر فائنل میچ کے درمیان علاج بھی کرایا لیکن دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑی اور اہم ڈرا میں ٹاپ سیڈڈ نڈال نے دونوں سیٹوں میں ٹائی بریک کے باوجود 7۔6، 7۔6 سے جیت اپنے نام کی۔ دوسری طرف فیڈرر نے 67 ویں رینک پولینڈ کے ھوبرٹ ھرکاز کے خلاف مسلسل سیٹوں میں آسانی سے 6۔4، 6۔4 سے جیت حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ یقینی بنالی۔ہسپانوی کھلاڑی اب کیریئر میں 39 ویں بار فیڈرر کے خلاف کھیلنے اتریں گے جو پانچ بار انڈین ویلز کا خطاب جیت چکے ہیں۔ نڈال نے میچ کے بعد کہاکہ ‘‘میں امید کرتا ہوں کہ میں فیڈرر کے خلاف میچ کے لیے تیار رہوں گا۔ میری نظریں بس اب اگلے میچ جیتنے کی تیاریوں پر ہیں’’۔
انہوں نے کہاکہ ‘‘میں پریشانیوں کے باوجود کھیلنے کا عادی ہوں اور یہ میری خاص جیتوں میں سے ایک ہے جب میں نے پوری طرح فٹ نہ ہوتے ہوئے بھی کامیابی حاصل کی ہے ’’۔ کھاچانوف نے نڈال کے خلاف دو گھنٹے 17 منٹ تک جاری رہے مقابلے میں 17 ایس لگائے ، لیکن اس شکست کے بعد اب ان کا ہسپانوی کھلاڑی کے خلاف کیریئر ریکارڈ 0-6 کا ہو گیا ہے ۔نڈال اب انڈین ویلز میں کیریئر کے چوتھے خطاب کے لیے فیڈرر کا سامنا کریں گے جبکہ سوئس کھلاڑی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کے ریکارڈ چھ خطابوں کی برابری کے لئے کھیل رہے ہیں۔
نڈال اور فیڈرر کے درمیان کیریئر ریکارڈ 23۔15 کا ہے ، اگرچہ فیڈرر نے ہارڈ کورٹ پر 20 میں سے نڈال سے 11 میچ جیتے ہیں جن میں آخر کے سبھی پانچ میچ بھی شامل ہیں۔اگرچہ اکتوبر 2017 کے بعد سے دونوں روایتی حریف کھلاڑی پہلی بار ایک دوسرے کا سامنا کر رہے ہیں۔ آخری بار دونوں کے درمیان شنگھائی ماسٹرز فائنل میں مقابلہ ہوا تھا جس میں فیڈرر فاتح رہے تھے ۔ سوئس ماسٹرز نے کہا کہ انہیں نڈال کے ساتھ میچ میں میں کچھ الگ دباؤ نہیں ہے لیکن ان کے ساتھ میچ کے سلسلے میں حاضرین میں خاصا جوش رہتا ہے ۔فیڈرر نے کہا کہ جب میں رافا کے ساتھ کھیلتا ہوں تو کورٹ پر مختلف طرح کی توانائی رہتی ہے ۔ میں سچ کہوں تو گزشتہ پانچ مسلسل میچ جو میں نے رافا سے جیتے ہیں وہ کچھ زیادہ ہیں۔ اس میں کافی وقت ہو گیا ہے ۔ 20 بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن فیڈرر نے گزشتہ ماہ دبئی میں اپنے کیریئر کا 100 واں خطاب جیتا تھا۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی