لکھنؤ۔ لامارٹینئر گرلس کالج سے فارغ ناہید حسن کوآج کالج کی سالانہ تقریب میں لامارٹینئر گرلس کالج ایلمنی ایسو سی ایشن کی جانب سے آج کالج کیمپس میں منعقد سالانہ تقریب میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ناہید حسنین کو یہ ایوارڈانکی ان کوششوں کے جن کے تحت انکے کتابوں کے شوق کو ایک ایسے کیریر میں تبدیل کر دیا جو تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ پر محیط رہا۔
لامارٹینئر گرلس کالج سے ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ناہید حسنین نے آئی ٹی کالج سے لائبریری سائنس میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن مکمل کیا۔
اسکے بعد انہوںنے یو کے میں مینچسٹر پبلک لائبریری اور سینٹرل لائبریری لندن میں تجربہ حاصل کیا۔ ہندوستان واپسی پر شادی کے بعد انہوںنے انسٹی ٹیوٹ آف فارین لینگویجیز میں اپنی خدمات کا سلسلہ شروع کیا جہاں انہوں نے ایک برس تک فرینچ زبان کی تعلیم دی۔
اسکے بعد انہوںنے لامارٹینئر کالج میں بحیثیت لائبریرین اپنی خدمات کا سلسلہ شرورع کیا۔
ناہید حسنین نے اپنی 33سالہ خدمات کے دوران طلبہ میں مطالعہ کی عادت کو پیدا کرنے کی ذمہ داری لی اور خوبی کے ساتھ انجام دیا۔ انہوںنےدلچسپ طریقوں اور سرگرمیوں کے ذریعے لائبریری کے وقفے کو طلبہ کے لئے نہایت دلچسپ بنا دیا۔
ناہید حسنین سے جب انکے طلبہ ملاقات کرتے ہیں تو انمیں اپنی استاد سےآج بھی وہی محبت اور اخوت کا جذبہ دکھائی دیتا ہے۔
سماجی طور پر بھی ناہید حسنین کافی درگرم رہیں اور انہیں مسلسل دو برسوں تک آئی ٹی کالج ایلمنائی ایسو سی ایشن کا صدر منتخب کیا گیا۔ اسکے علاوہ بھی وہ مختلف سماجی اور مذہبی تنظیموں سے وابستہ رہ کر اپنی خدمات انجام دیتی رہیں اور غریب پسماندہ افراد کی بہتری کے لئے درگرم عمل رہیں۔
انکا شمار ایک ایسی مثالی خاتون میں ہے جس نے اپنے کیریر پر حالات کو اثر انداز نہیں ہونے دیا۔
المزيد من القصص
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
اب فائلیں حکومت اور محکموں کے جال میں نہیں الجھتیں: یوگی
یوپی میں بہتر حکمرانی کے لئے کئی اصلاحات کئے گئے :یوگی