Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

نئے نام کے ساتھ نئی شروعات کرنے اترے گی دہلی

ممبئی۔ (یو این آئی ) دہلی کی ٹیم نے اپنی قسمت تبدیل کرنے کی امید میں اپنا نام دہلی ڈئیر ڈیولس سے دہلی کیپٹلس کر لیا ہے اور نئے نام کے ساتھ وہ آئی پی ایل 12 میں نئی شروعات کرنے کے ارادے سے اترے گی۔دہلی کا اتوار کو ممبئی انڈینس سے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں مقابلہ ہوگا۔ اس مقابلے میں تمام نگاہیں ممبئی کے کپتان روہت شرما اور دہلی کے اوپنر شکھر دھون پر لگی رہیں گی جو ہندستانی ٹیم میں محدود اوورز کے میچوں میں اوپننگ کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں۔

 

شکھر اس سیزن میں حیدرآباد ٹیم چھوڑ کر اپنے گھر دہلی لوٹے ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ روہت کو رن بنانے سے کیسے روکنا ہے ۔ دہلی کے کوچ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ ہیں اور ٹیم نے سابق ہندستانی کپتان سورو گنگولی کو اپنا مشیر بنایا ہے ۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ گانگولی اور پونٹنگ کے تعلقات دہلی کی قسمت کو کتنا بدل پاتے ہیں ۔یہ بھی دلچسپ ہے کہ دہلی کے کپتان شریس ایر ممبئی کے کھلاڑی ہیں اور وہ ممبئی ٹیم کی کمزوریوں سے اچھی طرح واقف ہوں گے ۔ 24 سالہ ایر پر اپنی ٹیم کے ٹاپ آرڈر کی ذمہ داری رہے گی۔دہلی کی بلے بازی کا سب سے زیادہ دارومدار نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت پر رہے گا جن سے گانگولی اور پونٹنگ کو کافی توقعات ہیں۔ ورلڈ کپ ٹیم میں اپنی دعویداری پختہ کرنے کے لئے پنت کو آئی پی ایل میں آغاز سے ہی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا کیونکہ پنت کی آسٹریلیا کے خلاف گھریلو ون ڈے سیریز میں مایوس کن کارکردگی رہی تھی۔دہلی کے پاس نوجوان پرتھوی شا اور ھنوما وھاري کے طور پر نوجوان باصلاحیت بلے باز ہیں ۔ پرتھوی نے اپنی صلاحیت سے سب کو اپنا قائل بنایا ہے اور یہ آئی پی ایل ان کے پاس ایک اور موقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لئے اپنی دعویداری پیش کریں۔ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز کیگسو ربادا کے آنے سے دہلی کے حملے کو مضبوطی ملے گی۔ دہلی کے پاس پہلے سے ہی خطرناک کیوی فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ ہیں جو کسی بھی بلے بازی کو دہلا سکتے ہیں۔ دہلی کے پاس تجربہ کار لیگ اسپنر امت مشرا موجود ہیں جو آئی پی ایل میں کافی کامیاب بولر مانے جاتے ہیں۔ممبئی کو اگرچہ سری لنکا کے یارکرمین لست ملنگا کے پہلے چھ میچوں سے باہر ہونے سے گہرا جھٹکا لگا ہے ۔ ملنگا نے سری لنکا کی ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ بنانے کے مقصد سے خود کو آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کے پہلے چھ میچوں سے خود کو باہر کر لیا ہے ۔ ملنگا کی غیر موجودگی میں ممبئی کو خطرناک ہندستانی یارکرمین جسپریت بمراہ کا سہارا رہے گا۔ممبئی کو پانڈیا برادران ہردک اور کرونال اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ سے کافی امیدیں رہیں گی۔ اگرچہ رن بنانے کا دار و مدار کپتان روہت پر رہے گا جو کہہ چکے ہیں کہ وہ اس بار تمام میچوں میں اوپننگ کریں گے ۔ ممبئی کی ٹیم میں یوراج سنگھ بھی موجود ہیں اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ روہت اس مقابلے میں یوراج کو موقع دیتے ہیں یا نہیں۔