میڈلے (میانمار)، (یو این آئی )ہندستانی خواتین فٹ بال ٹیم منگل کو اے ایف سی اولمپک کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں میزبان میانمار کے خلاف اہم میچ میں اترے گی۔قومی ٹیم کی چیف کوچ میمول راکی نے اہم میچ سے پہلے بھروسہ ظاہر کیا کہ کھلاڑی مضبوط میانمار مقابلہ کے لئے تیار ہیں اور اپنی بہترین کارکردگی کریں گی ۔
ہندستانی ٹیم نے نومبر 2018 میں اولمپک کوالیفائنگ کے پہلے راؤنڈ میں کوالیفکیشن حاصل کیا تھا اور اب دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرنے سے وہ ایک قدم دور ہے لیکن اس کے لیے اس میانمار کی مضبوط ٹیم کو ہرانا ہوگا۔میمول نے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ یہ کرو یا مرو کا میچ ہے ۔ ہمارے لیے یہ بڑا میچ ہو گا اور ہم کافی عرصے سے اس کا انتظار کر رہے تھے ۔ ہم نے گزشتہ سال دسمبر میں ہی راؤنڈ -2 کے لئے اپنی تیاریاں شروع کر دی تھیں اور اس بار ہم اس کا مکمل فائدہ اٹھائیں گے ۔ ہندستانی فٹ بال ٹیم جیت کے ساتھ ہی دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا سکے گی۔ جیت سے وہ کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ سکے گی کیونکہ گروپ اے سے صرف ایک ٹیم کو اے ایف سی اولمپک کوالیفائنگ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ ملنی ہے ۔
ہندستان اور میانمار کے یکساں 6 پوائنٹس ہیں لیکن گولوں کے فرق سے میانمار اس سے آگے ہے ۔کوچ نے کہاکہ ہم نے ایک وقت میں ایک ہی میچ پر توجہ لگائی ہے ۔ ہم میانمار کے خلاف بھی ایسا ہی کریں گے ۔ ہم کوالیفکیشن عمل سے واقف ہیں۔ ہمیں اس کے لیے اپنی بہترین مظاہرہ ہی کرنا ہو گا۔ ہم جانتے ہیں کہ کیا داؤ پر لگا ہے ۔ اگلے 90 منٹ ہندستانی خاتون فٹ بال کے لیے فیصلہ کن ہوں گے ۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی