Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

مہوبہ میں ای وی ایم کی کنٹرول یونٹ غائب ہونے سے افرا تفری

مکمل پولنگ پارٹی حراست میں

مہوبہ۔ مہوبہ میں ای وی ایم کی کنٹرول یونٹ غائب ہونے سے افرا تفری مچ گئی۔ یو پی کے مہوبہ میں چوتھے پرحلہ کے عام انتخاب کے بعد انتظامیہ کی زبردست لاپرواہی سامنے آئی ہے۔ مشینوں کے ملان کے وقت ایک ای وی ایم کی کنٹرول یونٹ غائب تھی جسکی رات بھر کوئیخبر نہ مل سکی۔ علاقہ کے ایک ایک گھر کی تلاشی لی گئی لیکن جانچ ٹیموں کو کامیابی نہ مل سکی۔ در ایں اثنا س چوک کے لئے پوری پولنگ پارٹی کو حراست میں لے لیا گیا اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ پوری رات پولیس، نیم فوجی دستے اور گائوں والے کنٹرول یونٹ کی تلاش میں مشقت کرتے رہے تب کہیں صبح ہوتے ہوتے تقریباً پانچ بجے یونٹ گائوں کے ہی ایک مسافر کانہ کے قریب پڑی ملی۔
مذکورہ معاملہ پنواڑی بلاک کے نوگائوں پھدنا واقع پولنگ بوتھ نمبر 127 کا ہے۔ گذشتہ روز پولنگ کے خاتمے کے بعد گورنمنٹ پالی ٹیکنک کے اسٹرانگ روم میں شام 6بجے مشینوں کا ملان ہو رہا تھا۔ اسی دوران معلوم ہوا کہ بوتھ نمبر 127کی ای وی ایم کی کنٹرول یونٹ غائب ہے۔ یہ خبر ہوتے ہی افرا تفری مچ گئی اور انتظامیہ کے افسران کے ماتھوں پر پسینہ دکھائی دینے لگا۔ ضلع الیکٹورل افسر اور ایس ایس پی سمیت دیگر انتظامیہ افسر موقع پر پہنچے اور کنٹرول اور انہوں کنٹرول یونٹ تلاش کرنا شروع کی۔ رات بھر پولیس اور نیم فوجی دستے اسکی تلاش میں مصروف رہے۔ اسکے لئے ایکایک گھر کی تلاشی لی گئی۔ اے ایس پی کے حوالے سے یہ کہا گیا کہ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ کنٹورل یونٹ کہیں گری تھی یا پھر اسے کسی نے جان بوجھ کر غائب کی تھا۔یہ قیاس لگایا جا رہا ہے کہ کیونکہ لاوارث حالتمیں ملی کنٹورلیونٹ سیل بندتھی لہذا اسکا قوی امکان ہے کہ کنٹرول یونٹ کہیں گر گئی ہو۔ یو پی میں الیکشن کمیشن کے میڈیا افسر ڈی ڈی تیواری نے کہا کہ مشین ادھر ادھر ہو گئی تھی ۔ ہم نے بعد میں اسے بر آمد کر لیا۔ حالانکہ انہوںنے اسکے علاوہ مزید تفصیل نہیں بتائی۔ اس معاملہ کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔ اسی بیچ اس واقعہ سے متعلق ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک شخص ای رکشہ پر ای وی ایم کے غائب ہونے کا اعلان کرتا پھر رہا ہے۔ یہی نہیں یونٹ کو تلاش کر لانے والے کو دس ہزار روپے انعام دینے کی بات بھی کہی گئی۔یہ بھی وعدہ کیا جا رہا تھا کہ مشین لانے والے کے خلاف کسی قسم کی قانونی کارروائی بھی نہیںکی جائے گی۔

 

http://www.kaumikhabrein.com