کلیان سنگھ کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہندو گورو دیوس پر وزیرداخلہ کا حاضرین سے خطاب
علی گڑھ۔(یواین آئی)وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو کہا کہ سابق وزیر اعلی آنجہانی کلیان سنگھ نے جو کام شروع کئے تھے خواہ وہ غریبوں کا بہبود ہو،او بی سی کی عزت یا رام مندر کی تعمیر ہو گذشتہ 9سالوں میں وزیر اعظم نریندر مودی نے ان تمام کاموں کی تکمیل کی ہے۔
کلیان سنگھ کی برسی کی مناسبت سے منعقد ہندو گورو دیوس پر شاہ نے کہا’بابو جی کے ذریعہ جن بھی کاموں کا آغاز کیا گیا تھا خواہ وہ غریبوں کے بہبود سے متعلق کام ہو یا پھر او بی سی کے عزت و اکرام کا یا پھر رام مندر کی تعمیر کا وزیر اعظم مودی نے گذشتہ 9سالوں میں ان تمام کاموں کو احسن طریقے سے پائے تکمیل تک پہنچایا ہے۔وفاقی وزیر پیوش گوئل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، سینئر بی جے پی لیڈر وسندھرا راجے، نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ، برجیش پاٹھک، ریاستی صدر بھوپیندر سنگھ چودھری اور دیگر متعدد لیڈران و کارکنان موجود تھے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں امت شاہ نے لوگوں سے یہ بھی اپیل کی کہ وہ بی جے پی کو اترپردیش کی تمام 80سیٹوں پر جیت سے ہمکنار کر کے مودی کو دوبارہ وزیر اعظم بنائیں اور ملک کو یہ پیغام دیں کہ یوپی بی جے پی کا ایک ناقبل تسخیر قلعہ ہے جسے شکست نہیں دی جاسکتی ہے۔شاہ نے کہا کہ کلیان سنگھ کے کاموں کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبود کے لئے بڑے پیمانے پر کام کئے ہیں۔ایک طرف جہاں انہوں نے غریبوں کی بہبود کے لئے’یگیہ‘ کاآغاز کیا تو وہیں دوسری طرف پسماندہ سماج کی بہتری کے لئے انہوں نے کام کیا۔
انہوں نے کہا کہ کلیان سنگھ کے کاموں سے ایک کام رام مندر کی تعمیر تھی۔ آزادی کے بعد سے کانگریس اس میں روڑے ڈال رہی تھی۔لیکن جیسے ہی رام مندر پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا مودی نے کسی کا بھی ایک قطرہ خون بہائے بغیر رام مندر کی تعمیر کے لئے’بھومی پوجن‘ کیا۔کلیان سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا ہر شخص کی زندگی میں کچھ لمحات ایسے آتے ہیں جو انہیں عالمی پیمانے پر متعارف کراتا ہے۔ایسا لمحہ بابو جی کی زندگی میں بھی آیا۔اجودھیا میں رام بھکتوں سیلاب امنڈپڑا تھا۔چیزیں کنٹرول سے باہر ہوگئی تھیں۔حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے رام بھکتوں پر فائرنگ کرنے کا دباؤ بنایا گیا۔ ایسے موقع پر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ فائرنگ کی اجازت نہیں دیں گے اورا سکے بدلے میں وزیر اعلی کی کرسی کی قربانی دیتے ہوئے ایک بڑا پیغام دیا‘۔شاہ نے کہا کہ’یہ کافی باعث مسرت ہے کہ رام للا خود کے گھر میں ہونگے۔550سالوں میں رام للا کا شاندار مندر سال 2024 کے آغاز میں مودی کی قیادت میں بن کر تیار ہوگا۔یہ پوری دنیا میں رام بھکتوں کےلئے قابل فخر اور اطمینان کا باعث ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلیان سنگھ پہلے شخص تھے جنہوں نے یو پی میں پسماندہ طبقات کے بہبود کی بات کی۔انہوں نے کہا کہ جب بابو جی یوپی کے وزیر اعلی بنے تو انہوں نے تین امور پر اپنی توجہ مرکوز کی۔پہلا انہوں نے رام مندر تحریک کورفتار دی،بی جے پی کے غریب بہبود کے نظریہ کو زمین پر اتارنے اور پسماندہ طبقے کی فلاح و بہبو د کے لئے انہوں نے کاز کئے۔اور یہ خوشی کا باعث ہے کہ ہم ان تمام کاموں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی