نئی دہلی۔ (یو این آئی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اپنی مدت کار میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے دعوے کو غلط بتاتے ہوئے کہا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کو جلد بازی میں نافذ کرنے کے فیصلے سے صرف 2018میں ہی ایک کروڑ لوگوں کا روزگا ر چھن گیا۔کانگریس کے سینئر ترجمان جے رام رمیش نے یہاں پارٹی کی بریفنگ میں کہا کہ مسٹر مودی حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔
روزگار کے سلسلے میں حکومت کی ایک نہیں تین تین رپورٹوں کو دبا کر رکھا گیا ہے ۔ مسٹر مودی کے دور اقتدار میں ملک میں روزگار کے مواقع کا سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی سے پہلے ملک میں گیارہ وزرائے اعظم ہوئے لیکن کسی بھی وزیر اعظم کے مدت کار میں اس سطح پر روزگار کے مواقع کم نہیں ہوئے اور نہ ہی اتنی بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوئے۔ مسٹر مودی کے پانچ سال کے دور اقتدار میں ملک میں بڑی سطح پر پہلی مرتبہ لوگوں کا روزگار چھن گیا اور ملازمتیں ختم ہوگئیں۔ اس وجہ سے مسٹر مویدی کو لوگ ملازمتوں کو ختم کرنے والے وزیر اعظم کے طور پر یاد رکھیں گے۔ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی جگہ جگہ گھوم کر دعوی کرتے ہیں کہ ان کی مدرا یوجنا اور دیگر اسکیموں کی وجہ سے روزگار کے بڑے پیمانے پر مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ جب کہ حکومت کے اعدادو شمار بتاتے ہیں کہ 2018میں ایک کروڑ لوگوں کا روزگار ختم ہوا ہے ۔ روزگار ختم ہونے کی وجہ مسٹر مودی کا نوٹ بندی کا فیصلہ اور جلد بازی میں جی ایس ٹی نافذ کرنا تھا۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ مسٹر مودی نے ایک مرتبہ نہیں بلکہ بار بار دعوی کیا ہ یکہ ان کے دور اقتدار میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ سولہ نومبر 2018 کو مسٹر مودی نے گوالیار میں کہا تھا کہ ملک میں آج کوئی بھی بے روزگا رنہیں ہے۔ اس کے بعد انہوں نے 24 نومبر 2018 کو چھتر پور میں دعوی کیا کہ ان کی مدرا یوجنا کی مدد سے ملک کے25کروڑ خاندانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔انہوں نے کہ اکہ سچائی یہ ہے کہ مسٹر مودی کی مدرا یوجنا سے کسی کو فائدہ نہیں ہوا ہے۔ اس کے تحت استفاد ہ کرنے والوں کو صرف پچیس ہزار روپے کا قرض دیا جاتا ہے اور اتنی کم رقم میں کوئی بھی کام شروع نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی یہ بھی دعوی کرتے ہیں کہ مدرا یوجنا سے استفادہ کرنے والے ایک شخص کی وجہ سے آسانی سے تین چار لوگوں کو روزگار کے مواقع مل رہے ہیں او رملک میں مدرا انقلاب کا دور چل رہا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مسٹر مودی کا انقلاب کادعوی سب سے بڑ اجھوٹ ہے۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی