Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

مودی حکومت نے اپنے دور حکومت میں لوگوں کے حقوق چھیننے کا کام کیا: پرینکا

ٹونک۔ (یواین آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اقتدار میں آنے کے بعد اس قدر مغرور ہو گئے ہیں کہ عوام کو بھول گئے اور اپنے دور حکومت میں عوام کے حقوق کو ختم کرنے کا کام کیا گیا ہے اور حکومت چند امیر لوگوں کے لئے بن کر رہ گئی ہے۔

محترمہ پرینکا گاندھی اتوار کو راجستھان میں ٹونک ضلع کے نیوائی کے قریب جھلائے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کر رہی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ملک پر حکمرانی کرنے والے بی جے پی لیڈر اتنے مغرور ہو گئے ہیں کہ وہ بھول گئے ہیں کہ انہیں اقتدار میں کون لایا۔ وہ جس عوام کے زور پر اقتدار میں آئے، اسے بھول چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد لیڈر بھول جاتا ہے کہ اسے کس نے اقتدار میں لایا، یہ بات اسے کبھی نہیں بھولنی چاہیے۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ خود کو زمین کا بیٹا کہنے والے وزیر اعظم نریندر مودی کروڑوں کے قافلے میں چل رہے ہیں اورمہنگائی کو بھول چکے ہیں، اپنے صنعتکار دوستوں کو آگے اور عوام کو پیچھے رکھتے ہیں۔محترمہ پرینکا گاندھی نے بی جے پی حکومت کی پالیسیاں امیروں کو آگے بڑھانے اورغریبوں کے لیے کچھ نہ کرنا بتاتے ہوئے کہا کہ مسٹر مودی جب بیرون ملک سے آتے ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے صنعت کاردوستو کے لیے ڈیل کرآئے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ایسی حکومت چاہیے جو چند امیر لوگوں کو آگے بڑھائے یا ایسی حکومت چاہیے جو عوام کے بجلی کے بل اور قرضے معاف کردے۔
انہوں نے کہا کہ اتنی مہنگائی کیوں ہے، روزی روٹی کے لیے تھوڑے بہت پیسے ملتے ہیں تو ملک بھر میں سلنڈر کی قیمت تقریباً 1000 روپے ہے جب کہ راجستھان میں کانگریس حکومت 500 روپے میں سلنڈر دے رہی ہے لیکن بی جے پی لیڈروں کو مہنگائی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نوبت کیوں آئی کہ ملک میں ریاستی حکومتوں کو مہنگائی ریلیف کیمپ لگانے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تیل اتنا مہنگا کیوں ہے؟ یہ سوال اٹھانے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ شدید بارش کی وجہ سے ہماچل پردیش میں لوگوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا لیکن وہاں کی کانگریس حکومت نے لوگوں کی مدد کرنے کی کوشش کی۔محترمہپرینکا گاندھی نے الزام لگاتے ہوئے کہا، لیکن وزیر اعظم کے دوست صنعت کار اڈانی نے کیا کیا، سیب کی قیمتیں گرا دیں، سیمنٹ خریدنے گئے تو اس کی قیمتیں بڑھا دیں، ان کے پیچھے کون ہے، ان کے پیچھے وزیر اعظم ہیں جنہوں نے ملک کی دولت کو صنعت کاروں کو دینے کاکام کیا ہے۔