نئی دہلی۔(یو این آئی) بھارت رتن سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی 5ویں برسی کے موقع پر ملک نے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا .اسپیکر اوم برلا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے دیگر رہنماؤں نے اپنے پیارے لیڈر کوراج گھاٹ کے قریب ان کی سمادھیسدیو اٹل پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر سابق وزیراعظم کے اہل خانہ بھی موجود تھے ۔قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کرکے آنجہانی واجپئی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر مودی نے کہا- مسٹر واجپئی کی قیادت سے ہندوستان کو بہت فائدہ ہوا ہے ۔ انہوں نے کئی شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کو فروغ دینے اور اسے 21ویں صدی تک لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیر اعظم نے کہا، "ہندوستان کے 140 کروڑ عوام کی طرف سے ، میں اٹل جی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔اپنے ٹویٹ میں، مسٹر برلا نے سابق وزیر اعظم کی ایک نظم کی چند سطریں پڑھیں اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔‘‘ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو ان کی برسی پر خراج عقیدت ۔ان کی مقدس یادیں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں۔’’ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا، ‘‘میں اٹل جی کو ان کی برسی پر یاد کرتا ہوں اور سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے ملک کو ترقی اور گڈ گورننس کی راہ پر گامزن کیا۔ ان کو میرا دلی خراج عقیدت۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی