کولمبو۔ (یو این آئی )سال 2015 سے ہی ون ڈے ٹیم سے باہر چل رہے دمتھ کرونارتنے کو آئندہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے جبکہ لست ملنگا سے قیادت کا ذمہ واپس لے لیا گیا ہے ۔کرونارتنے نے 2015 عالمی کپ کے بعد سے ہی ون ڈے نہیں کھیلا ہے لیکن جنوبی افریقہ میں ان کی کپتانی میں ٹیم کو ملی ٹسٹ سیریز جیت کے بعد حوصلہ افزا کرکٹ بورڈ نے انہیں ورلڈ کپ میں ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپ دی ہے ۔
سری لنکا کو جنوبی افریقہ کے دورے میں ملنگا کی کپتانی میں پانچ میچوں کی ون ڈے سیریز میں 0-5 سے شرمناک شکست ملی تھی۔سپر چار گھریلو ٹورنامنٹ میں متاثر کرنے والے کرونارتنے کو ون ڈے اوپننگ کا موقع دیا گیا ہے ۔ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کے لئے کھیل رہے ملنگا سال 2014 میں اپنی کپتانی میں سری لنکا کو ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے خطاب دلوا چکے ہیں لیکن ان کی کپتانی میں سری لنکا نے اپنے تمام نو ون ڈے میچ ہارے ہیں۔ وہیں ٹیم کے تمام اہم کھلاڑیوں کے ساتھ بھی ان کے تعلقات اچھے نہیں رہے ہیں۔ تشارا پریرا اور ملنگا کے درمیان تنازعہ رہ چکا ہے ۔وہیں ون ڈے کی کپتانی سنبھال چکے انجیلو میتھیوز کے بھی کوچ چنڈکا ھاتھروسگھا کے ساتھ تعلقات خاص نہیں ہیں جس کے بعد انہیں بھی قیادت نہیں دی گئی۔ ٹیم میں بلے باز لاھرو ترمانے ، اسپن گیند بازی آل راؤنڈر ملنڈا سروردھنا اور جیون مینڈس اور لیگ اسپنر جیفری وینڈرسے کو عالمی کپ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جنہوں نے 2017 کے بعد سے ون ڈے نہیں کھیلا ہے ۔وکٹ کیپر بلے باز نروشن ڈکویلا، آف اسپنر اکیلا دھننجے ، اوپنر دانشکا گناتلکے اور اپل تھرنگا اور دنیش چنڈیمل کو ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے ۔ لیکن ٹیم میں 21 سال کے بلے باز اوشکا فرنانڈو کو شامل کیا گیا ہے ۔ وہیں زخمی نوان پردیپ کو بھی عالمی کپ ٹیم میں جگہ دی گئی ہے ۔ٹیم اس طرح ہے :دمتھ کرونارتنے (کپتان)، لست ملنگا، اینجلو میتھیوز، تشارا پریرا، کشل پریرا، دھننجے ڈی سلوا، کوشل مینڈس، اسرو ادانا، ملنڈا سروردھنا، اوشکا فرنانڈو، جیون مینڈس، لاھرو ترمانے ، جیفری وینڈرسے ، نوان پردیپ اور سرنگا لکمل۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی