وزیراعظم نے اسکل ڈولپمنٹ سے متعلق میلے کو ویڈیو کے ذریعے خطاب کیا
نئی دہلی۔ (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے اسکل ڈولپمنٹ سے متعلق میلے کو ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے آج کہا کہ ہنر مندی کا یہ میلہ اپنے آپ میں منفرد حیثیت رکھتا ہے ۔ ملک بھر کے اسکل ڈولپمنٹ اداروں کا اس طرح کا مشترکہ اسکل کنووکیشن ایک انتہائی قابل تحسین اقدام ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ تقریباً 4 دہائیوں کے بعد ہم ایک نئی قومی تعلیمی پالیسی لے کر آئے ہیں۔ ہم نے بڑی تعداد میں نئے میڈیکل کالج، اسکل ڈیولپمنٹ انسٹی ٹیوٹ جیسے آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم یاآئی ٹی آئی کھولے ہیں۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے تحت کروڑوں نوجوانوں کو تربیت دی گئی ہے ۔ دوسری طرف ہم روزگار فراہم کرنے والے روایتی شعبوں کو بھی مضبوط کر رہے ہیں۔ ہم روزگار اور صنعت کاری کوفروغ دینے والے نئے شعبوں پر بھی توجہ دےرہے ہیں ۔ آج ہندوستان سامان کی برآمدات، موبائل برآمدات، الیکٹرانک برآمدات، خدمات کی برآمدات، دفاعی برآمدات اور مینوفیکچرنگ میں نئے ریکارڈ بنا رہا ہے اور اس کے ساتھ ہی، ہندوستان آپ جیسے نوجوانوں کے لیے خلائی، اسٹارٹ اپ، ڈرون، اینیمیشن، الیکٹرک گاڑیاں، سیمی کنڈکٹر وغیرہ جیسے کئی شعبوں میں بھی بڑی تعداد میں نئے مواقع پیدا کر رہا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ آج پوری دنیا مان رہی ہے کہ یہ صدی ہندوستان کی صدی ہونے جا رہی ہے اور اس کے پیچھے بڑی وجہ ہندوستان کی نوجوان آبادی ہے ۔ جب دنیا کے کئی ممالک میں بزرگ افراد کی آبادی بڑھ رہی ہے تب ہندوستان دن بہ دن جوان ہوتا جا رہا ہے ۔ ہندوستان کا یہ بہت بڑا فائدہ ہے ۔ پوری دنیا ہنر مند نوجوانوں کے لیے ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے ۔ حال ہی میں جی20 سربراہ اجلاس میں عالمی مہارت کی نقشہ سازی کے حوالے سے ہندوستان کی تجویز کو قبول کیا گیا ہے ۔ اس سے آنے والے وقت میں آپ جیسے نوجوانوں کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوں گے ۔ ہمیں ملک اور دنیا میں پیدا ہونے والے کسی بھی موقع کو ضائع نہیں کرنا ہے ۔ حکومت ہند آپ کی ہر ضرورت میں آپ کے ساتھ ہے ۔ ہماری سابقہ حکومتوں میں ہنر پر اتنی توجہ نہیں دی جاتی تھی۔ ہماری حکومت نے ہنر کی اہمیت کو سمجھا اور اس کے لیے الگ وزارت بنائی اور الگ بجٹ دیا۔ مسٹر نریندر مودی نے مزید کہا کہ آج ہندوستان اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں پہلے سے زیادہ سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا نے زمینی سطح پر نوجوانوں کو کافی طاقت دی ہے ۔ اس اسکیم کے تحت اب تک تقریباً ڈیڑھ کروڑ نوجوانوں کو تربیت دی جا چکی ہے ۔ اب صنعتی کلسٹرز کے قریب ہنر مندی کے نئے مراکز بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔ اس سے صنعت اپنی ضروریات کو ہنر مندی کے فروغ کے اداروں کے ساتھ شیئر کر سکے گی اور اس کے مطابق نوجوانوں میں ضروری ہنر مندی پیدا کرکے انہیں روزگار سے وابستہ کیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ کو یہ بھی معلوم ہے کہ اب وہ وقت نہیں رہ گیا ہے کہ آپ صرف ایک کام سیکھ لیں تو ساری زندگی کام آئے گا۔ اب اسکلنگ، اپ اسکلنگ اور ری اسکلنگ کا ایک پیٹرن ہے ، جس پر ہم سب کو عمل کرنا ہوگا۔ زمانے کے مطالبات تیزی سے بدل رہے ہیں اور ملازمت کی نوعیت بدل رہی ہے ۔ اس کے مطابق ہمیں اپنی صلاحیتوں کو بھی اپ گریڈ کرتے رہنا ہوگا۔ اس لیے صنعت، تحقیق اور ہنرمندی کے فروغ کے اداروں کے لیے وقت کے ساتھ ہم آہنگ ہونا بہت ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے اس بات پر کم توجہ دی جاتی تھی کہ کون سی مہارتیں نئی [؟][؟]ہیں اور کن کی کس حد تک ضرورت ہے ۔ اب یہ صورتحال بھی بدل رہی ہے ۔ گزشتہ 9 برسوں میں ملک میں تقریباً 5 ہزار نئے آئی ٹی آئی بنائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں آئی ٹی آئی کی 4 لاکھ سے زیادہ نئی سیٹیں شامل کی گئی ہیں۔ ان اداروں کو ماڈل آئی ٹی آئی کے طور پر اپ گریڈ کیا جا رہا ہے ۔ اس کا مقصد بہترین طریقوں کے ساتھ موثر اور اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے ۔مسٹر نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ہنرمندی کی ترقی کا دائرہ مسلسل بڑھ رہا ہے ۔ ہم صرف میکینکس، انجینئرز، ٹیکنالوجی، یا کسی دوسری سروس تک محدود نہیں ہیں۔ اب خواتین سے متعلق سیلف ہیلپ جیسے گروپس ہیں۔ اب خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو ڈرون ٹیکنالوجی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح وشوکرما ہمارے ساتھی ہیں۔ یہ ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ رہے ہیں۔
المزيد من القصص
ہم ہندوستان میں سات کروڑ گھر بنا رہے ہیں: مودی
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی