زیر زمین پانی ہفتہ کا انعقاد،وزیر اعلیٰ نے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے واسطے خصوصی کاوشوں کیلئے کئی لوگوں کو اعزاز سے نوازا
لکھنؤ۔(یو این آئی) زمینی پانی کے تحفظ کے لیے عوامی شراکت کی وکالت کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کہا کہ مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سب کو پانی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔
مسٹر یوگی نے جمعہ کو لوک بھون میں منعقدہ زمینی پانی ہفتہ کی اختتامی تقریب میں کہا کہ پانی کے بغیر زندگی کا تصور نہیں کیا جا سکتا۔ ایسے میں پانی کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا تاکہ آنے والا کل محفوظ رہے۔ ریاستی حکومت نے زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو بہتر بنانے کے لیے سال 2019 میں ایک ایکٹ بنایا۔ اس کے تحت ایک خاص حد سے زیادہ کسی بھی عمارت کی تعمیر کے لیے نقشہ پاس کرنے کے لیے رین واٹر ہارویسٹنگ کو لازمی قرار دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں آج ریاست میں رین واٹر ہارویسٹنگ کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، جو ہماری مستقبل کی ضروریات کو پورا کرے گا۔ پانی کو بچانے کے لیے ریاست میں فی ڈراپ مور کراپ کی مہم چلائی جا رہی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 16 جولائی سے شروع ہونے والا زیر زمین پانی ہفتہ پروگرام آج باقاعدہ طور پر اختتام پذیر ہو رہا ہے لیکن حقیقت میں یہ پروگرام ہفتہ کو بڑے پیمانے پر شجرکاری کے ساتھ اختتام پذیر ہو گا۔ شجرکاری مہم کے تحت پوری ریاست میں ایک دن میں 30 کروڑ پودے لگائے جائیں گے جبکہ یوم آزادی کے موقع پر پانچ کروڑ درخت لگانے کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوگا۔ ہم سب کو اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہوگا۔ اسی طرح ہمیں بارش کا پانی جمع کرنا ہوگا کیونکہ زمینی پانی کی سطح جتنی بہتر ہوگی ہمیں اتنا ہی صاف پانی ملے گا۔ اس کے برعکس، یہ سطح جتنی نیچے جائے گی، آرسینک اور فلورائیڈ کی شکایتیں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔ اس سے بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ڈبل انجن والی حکومت ان سب سے بچانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، لیکن بحیثیت شہری یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم غور کریں کہ خود کے لئے اور اپنی آنے والی نسلوں کو کیادینے جارہے ہیں۔یوگی نے کہا کہ حکومت ہر گھر نل کی اسکیم چلا رہی ہے۔ گزشتہ چھ برسوں میں ہر گھر تک پانی پہنچانے کا خواب پورا ہو رہا ہے۔ پہلے جہاں بندیل کھنڈ اور وندھیا جیسے علاقوں میں لوگ 5 سے 7 کلو میٹر دور اپنے سروں پر پانی لے آتے تھے، آج یہاں کے ہر گھر میں صاف پانی دستیاب ہے۔ آج حکومت ان علاقوں میں آر او پانی فراہم کرنے کا کام کر رہی ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں کہ ہر گھر جل یوجنا طویل عرصے تک کامیابی کے ساتھ چلتی رہے تو اس کے لیے ریاست کے تمام لوگوں کو آگے آنا ہوگا اور پانی کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے زیر زمین پانی کی سطح کو بڑھانا ہوگا کیونکہ ہم اپنی پانی کی ضرورت کو 80 سے 90 فیصد زمینی پانی سے پورا کرتے ہیں۔
المزيد من القصص
پٹنائک کاغذ کی مدد کے بغیر اوڈیشہ کے اضلاع کے نام بتائیں: مودی
کانگریس۔ سپا کا کردار رام اور ملک مخالف کا:یوگی
کانگریس چھوڑنے والے لیڈر کا انکشاف ‘شہزادے ’ کا ارادہ رام مندر پر سپریم کورٹ کےفیصلہ کو بدلنے کا: مودی