Kaumikhabrein.com

ہندی خبریں، ہندی میں تازہ ترین خبریں بریکنگ نیوز اور تازہ ترین ہیڈ لائن

مایاوتی اوراکھلیش کا پوسٹر ہولی میں جلانے پر بی جے پی لیڈر نامزد

لکھنؤ۔ (نامہ نگار)ہولی جلانے کے دوران سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو اور مایاوتی کے پوسٹر جلانے کی فوٹو اور خبر شیئر کرنے والے بی جے پی لیڈر کے خلاف ایم ایل سی راجیش یادو نے مقدمہ درج کرایا ہے۔ پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا لیکن جائے وقوعہ کی تصدیق کی جانچ میں لگی پولیس نے جائے موقع لکھنؤہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی جے پی لیڈر رام بابو دویدی نے 20 مارچ کو سوشل میڈیا پر اپنی ایک خبرفوٹو سمیت شیئر کیا تھا۔ اس میں وہ اکھلیش اور مایاوتی کی جوڑی کو ہولی جلانے کے ساتھ جلاتے نظر آ رہے ہیں۔

وہیں خبر میں انکا موقف لکھا ہے کہ ہولی جلانے کا تہوار توقدیم دور سے چلا آرہا ہے۔ اس تہوار کا خیال ہے کہ آج کے دن ایک بوا اپنے بھتیجے کو لیکر آگ میں بیٹھی تھی۔ اس میں کپٹی بوا تو جل گئی تھی اور نیک عقیدت مند بھتیجہ آگ سے بچ گیا تھا۔ آج ہم نے انہیں خیالات کا دھیان میں رکھ کر بوا اور بھتیجے دونوں کو بھسم کیا ہے کیونکہ یہ بھتیجہ بھی اپنی بوا کی طرح راکچھسی چلن کا ہے ۔ اس خبر کو فیس بک پر شیئر کرنے کی اطلاع پر جمعہ کی دیر رات سماج وادی پارٹی کے ایم ایل سی راجیش یادو نے ایس پی ڈاکٹر ستیش کمار کو تحریر دیکر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایس پی کی ہدایت پر رام نگر تھانہ میں رات قریب ڈیڑھ بجے بی جے پی لیڈر کے خلاف درج فہرست ذات اور قبائل (انسدادنرشنستا ) ایکٹ سمیت دیگر گمبھیر دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔
جائے وقوع لکھنؤ نکلا
پولیس کو دی گئی تحریر میں ہولی جلانے کامقام رام نگر قصبہ دکھایا گیا تھا ، جسکے تحت رام نگر تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایس پی نے بتایا کہ جائے وقوعہ کیلئے وہ خود رام نگر اور کرسی تھانہ علاقہ کے بہٹہ چوکی علاقہ کاجائزہ لیا۔ پہلی نظر میں جائے وقوع لکھنؤ کے گڑمبا تھانہ علاقہ پایا گیا ہے۔
ملزم بی جے پی لیڈر رام بابو دویدی نے بتایا کہ انہوں نے ملک کی فون اور حکومت کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف علامتی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کسی پر بے ہودہ بیان نہیں دیا ہے۔

 

http://www.kaumikhabrein.com