کیلگری۔ (یو این آئی) ہونہار ہندوستانی شٹلر لکشیا سین نے اتوار کو کینیڈا اوپن سپر 500 ایونٹ کے فائنل میں چین کے لی شی فینگ کو 2-0 سے شکست دے کر سال کا پہلا خطاب اپنے نام کیا۔ اتراکھنڈ کے الموڑہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ لکشیا نے رفتار اور طاقت کے بہترین امتزاج کا استعمال کرتے ہوئے یوتھ اولمپک گولڈ میڈلسٹ فینگ کو 50 منٹ میں 21-18، 22-20 سے شکست دی۔ اگست 2022 میں کامن ویلتھ گیمز چیمپئن بننے کے بعد لکشیا کا یہ پہلا گولڈ میڈل ہے ۔
وہ پریانشو راجاوت (اورلینز ماسٹرز، اپریل 2023) اور ایچ ایس پرنئے (ملائیشیا ماسٹرز، مئی 2023) کے بعد وہ اس سال ہندوستان کے لیے بی ڈبلیو ایف گولڈ جیتنے والے تیسرے سنگلز کھلاڑی ہیں۔ لکشیا خراب فارم کی وجہ سے عالمی درجہ بندی میں چھٹے سے 25 ویں نمبر پر پہنچ گئے تھے لیکن انہوں نے عالمی نمبر 10 فینگ کے خلاف اپنی شاندار کارکردگی دکھائی۔لکشیا نے محتاط انداز میں میچ کا آغاز کیا اور کورٹ کے مخالف سرے پر 23 سالہ فینگ کو اسمیش سے پریشان کردیا۔ لکشیا کے 6-2 سے آگے جانے کے بعد دونوں کھلاڑیوں نے زوردار شاٹس کھیلنا شروع کر دیئے ۔ فینگ نے 15-15 کے اسکور پر برابری کی، لیکن لکشیا نے جلدی سے اگلے تین پوائنٹس جیت لیے اور فینگ کو واپسی کے کوئی بھی موقع نہیں دیا۔ دوسرے سیٹ میں فینگ نے زیادہ ہمت کا مظاہرہ کیا اور لمبی ریلیاں کھیل کر پوائنٹس حاصل کیے ۔ میچ کی شروعات خواہ 5-5 کی برابری سے ہوئی لیکن وقفے تک فینگ نے 11-7 کی برتری حاصل کر لی۔ واپسی کی کوشش میں لکشیا اسکور کو 13-14 تک لائے ، لیکن فینگ نے اپنی جارحیت جاری رکھی اور 20-16 پر گیم پوائنٹ حاصل کیا۔ہندوستانی نوجوان نے اس موقع پر اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے فور ہینڈ باڈی اسمیش کے بعد کورٹ کے پچھلے حصے میں ٹکرا کر اپنے حق میں دو پوائنٹس لیے ، جب کہ فینگ نے نیٹ پر ایک غیر مجبوری غلطی کی اور ہندوستانی کھلاڑی کو تیسرا پوائنٹ دے دیا ۔ لکشیا نے ایک اور زوردار اسمیش مارکر اسکور کو 20-20 پر برابر کرلیا۔لکشیا نے ایک لمبی ریلی کا اختتام فینگ کے جسم پر ایک بہترین شاٹ مار کر کیا اور ایک طاقتور اسمیش کے دم پر 22واں پوائنٹ پر حاصل کرتے ہوئے چیمپیئن شپ جیت لی۔ہندوستانی شٹلرز اب منگل سے شروع ہونے والے بی ڈبلیو ایف یو ایس اوپن سپر 300 ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لیے امریکہ روانہ ہوں گے ۔
المزيد من القصص
مود ی کے میعاد کار میں ملک میں کھیل سرگرمیوں کو نئی رفتار ملی:یوگی
پاکستان بڑے اسٹیج پر ایک بار پھر ناکام
کولمبو میں سراج کا ‘راج، ہندوستان آٹھویں بار ایشیا کپ چیمپئن